25 جولائی کو حق اور سچ کی فتح ہوگی،چوہدری ارشد
  13  جون‬‮  2018     |     یورپ

با ر سلو نا (کر ن خا ن )پی پی 65 منڈی بہائوالدین سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چودھری ارشد ککو کا کہنا ہے کہ مخالف ن لیگی امیدوار حمزہ شہباز کی ایما پر میرے خلاف جھوٹا پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے ۔اگر کسی کو کوئی اعتراض ہے تو میرے کاغذات نامزدگی پر اعتراض داخل کر سکتا ہے۔ چودھری ارشد ککو ایم پی اے پی پی 65 نے اپنے خلاف مسلم لیگ ن کے کی طرف سے بنائے گئے جھوٹے مقدمات کی وضاحت پیش کی ۔یاد رہے کہ 2013 کے جنرل الیکشن میں ارشد ککو نے مسلم لیگ ن کے خلاف الیکشن لڑا تھا ۔جہاں سے مسلم لیگ ن کے امیدوار گورنمنٹ مشینری ساتھ کے باوجود بڑی مشکل سے جیت پایا۔تب سے پی پی 65 کے محبوب لیڈر چوہدری ارشد ککو پر جھوٹے سیاسی مقدمات بنائے جن کی شہبازشریف خصوصی سرپرستی کرتے رہے۔اب پھر مخالفین شکست کے خوف سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں ۔انشااللہ 25 جولائی کو حق اور سچ کی فتح ہوگی۔چودھری ارشد کو پی پی 65 کی غیور عوام اپنے محبوب لیڈر کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروا کے مخالفین کو انکی زیادتی کا جواب دیں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved