فٹ بال ورلڈکپ،روسی شہروں کودلہن کی طرح سجادیاگیا
  13  جون‬‮  2018     |     یورپ

ماسکو (اشتیاق ہمدانی)فیفا ورلڈ کپ 2018 کا بخار پوری دنیا کے شایقین کواپنی لپیٹ میں لیے ہوئے ہے اورفٹبال ورلڈ کپ شروع ہونے میں اب صرف ایک دن باقی ہے. میزبان روس کے شہروں کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا، افتتاحی تقریب کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ صدر پوتن کو فیفا فین کارڈ جاری کردیا گیا۔ فٹبال ورلڈ کپ کا انتظار ختم ہونے لگا، میگا ایونٹ کے آغاز میں اب صرف ایک دن باقی ہے، افتتاحی تقریب کی تیاریاں بھی مکمل ہیں، میزبان روسی شہروں کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا، سیاحوں کے لئے خصوصی میٹرو ٹرینیں چلا دی گئیں۔ٹکٹ کے حصول کے لئے مقامی شائقین کی لمبی لائنیں لگی ہوئی ہیں، روسی صدر ولادی میر پوتن کو فیفا فین آئی ڈی کارڈ جاری کر دیا گیا۔ ماسکو میں ورلڈ کپ کی یاد میں میوزیم قائم کر دیا گیا جہاں ٹرافیاں، تاریخ، فٹبالز، مشہور فٹبالرز کی شرٹس اور شوز نمائش کے لئے پیش کئے گئے ہیں۔پریکٹس کے دوران ارجنٹائن کے لائنل میسی ان ایکشن ہوئے تو سینکڑوں شائقین فٹبال ہیرو کی جھلک دیکھنے گراونڈ پہنچ گئے۔ روس میں فیفا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ وہ وقت آگیا جس کے لئے ہم نے 7 سال محنت کی. ہم نے فیفا کے ساتھ مل کر پوری کوشش کی ھے کہ یہ ورلڈکپ بہترین محاحول میں ہو، انھوں صدر فیفا کا شکریہ ادا کیا. روس کے صدر نے کہا روسی شائقین کا خواب تھا جو آج پورا ہورہا ھے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved