لیبرپارٹی نے نازشاہ سمیت 4شیڈومنسٹرزکی تقرریاں کردیں
  11  جولائی  2018     |     یورپ

بریڈ فورڈ(افتخار پوٹھی) لیبر پارٹی میں چار نئے شیڈو منسٹرز کی تقرریاں، بریڈ فورڈ ویسٹ سے رکن پارلیمنٹ ناز شاہ بھی شیڈو منسٹر بن گئیں۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی دوسری بڑی سیاسی جماعت لیبر پارٹی نے چار نئے شیڈو منسٹرز کی تقرریاں کردی ہیں، ان میں بریڈ فورڈ ویسٹ کی ممبر پارلیمنٹ ناز شاہ بھی شامل ہیں، یاد رہے ناز شاہ ہوم افیئر سلیکٹ کمیٹی کی ممبر بھی ہیں، اور وہ مختلف مسائل کو اجاگر کرنے میں بھی نمایاں رہی ہیں، اس موقع پر لیبر پارٹی کی لیڈر جرمی کوربن نے ان تقرریوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے نوتعینات منسٹرز کو شیڈو کابینہ میں خوش آمدید بھی کہا ہے اور مزید کہا ہے کہ ہم بطور ٹیم لیبر پارٹی کو مضبوط بنائیں گے اور ٹوری پارٹی کی ناکام پالیسیوں کو سامنے لائیں گے اور برطانیہ میں لیبر پارٹی کی حکومت بنانے کئے لئے مل جل کر بھرپور کام کریں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved