این اے58گوجرخان سے چوہدری عظیم کی کامیابی یقینی ہوچکی،چوہدری نذیر،چوہدری وسیم
  11  جولائی  2018     |     یورپ

بریڈ فورڈ(نمائندہ خصوصی) گوجر خان حلقہ این اے 58 سے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری محمد عظیم کی کامیابی یقینی ہوچکی ہے، مخالفین کے پاس عوام کو جھوٹے وعدوں کے علاوہ دینے کے لئے کچھ بھی نہیں، جبکہ اس کے برعکس چوہدری محمد عظیم خداداد صلاحیتوں کے مالک اور عوام کا درد رکھنے والے لیڈر ہیں، این اے 58 کے عوام چوہدری محمد عظیم کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے ان خیالات کا اظہار چوہدری محمد نذیر اور چوہدری محمد وسیم نے چوہدری محمد عظیم کی مکمل حمایت اور بھرپور سپورٹ کرنے کا عزم کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام 25 جولائی کو عمران خان اور تحریک انصاف کے تمام امیدواران کو کامیاب بنائیں تاکہ پاکستان میں ترقی و خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوا اور عوامی مسائل بہتر طریقے سے حل کرسکیں۔ چوہدری محمد نذیر اور چوہدری محمد وسیم نے حلقہ این اے 58 گوجرخان کے عوام سے بھی بھرپور اپیل کی ہے کہ وہ چوہدری محمد عظیم کو کامیاب کریں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved