چیف جسٹس کے انقلابی اقدامات کی حمایت کرتے ہیں،شیرازاحمد
  11  جولائی  2018     |     یورپ

بریڈ فورڈ(افتخار پوٹھی) چیف جسٹس آف پاکستان ڈیمز کی تعمیر کے لئے تارکین وطن کو بھی بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات بتائیں، بھرپور فنڈ مہم چلاکر فنڈز دیں گے، چیف جسٹس کے انقلابی اقدامات کی بھرپور حمایت بھی کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار بریڈ فورڈ کی سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری شیراز احمد جنگیاں نے پاکستان میں نئے ڈیمز کی تعمیر پر کیا،انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ڈیمز کی تعمیر کے لئے فنڈز جمع کرنے کا انقلابی فیصلہ کیا ہے جسے تارکین وطن بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ہم تارکین فنڈز میں اپنا بھرپور حصہ ڈالیں گے، چوہدری شیراز احمد نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیف جسٹس نے پاکستان کو کرپشن سے پاک اور مضبوط کرنے کے انقلابی اقدامات خوش آئند ہیں اور اب پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved