عالمی تنظیمیں آسیہ اندرابی کی رہائی کیلئے کرداراداکریں،شمیم شال
  11  جولائی  2018     |     یورپ

وٹفورڈ(شیراز خان) لندن کے نواحی شہر وٹفورڈ میں کشمیر وومن موومنٹ یو کے اینڈ یورپ کی چیئرپرسن محترمہ شمیم شال نے سلاؤ کی سابق میئر عشرت شاہ، کونسلر عاصمہ راٹھور، فاطمہ راٹھور کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی عوام بھارتی مظالم کا شکار ہیں پاکستان میں25 جولائی کو منعقد ہونے والے انتخابات میں پاکستانی عوام اور سیاسی قائدین اپنی اپنی الیکشن مہم میں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کو بھی اجاگر کریں اور پاکستان کے قومی لیڈر الیکشن مہم میں اپنی اپنی کشمیر پالیسی بھی واضح کریں بیگم شمیم شال نے اعلان کیا کہ بہت جلد لندن میں کشمیر بین الاقوامی کانفرنس برائے خواتین منعقد ہوگی جس میں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کو اجاگر کیا جائے گا اُن کا کہنا کہ کشمیر کی تحریک میں سب سے زیادہ خواتین پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں دختران ملت کی چیئرپرسن آسیہ اندرابی کو بے بنیاد الزامات میں گرفتار کرلیاگیا ہے اور سری نگر سے تہاڑ جیل میں دلی منتقل کیا گیا جس کی وہ پرزور مذمت کرتی ہیں انہوںنے کہا کہ بین الاقوامی طورپر بھارت کے اس اقدام کے خلاف ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھائی جائے گی۔ بین الاقوامی تنظیمیں آسیہ اندرابی کی رہائی میں اپنا کردار ادا کریں اُن کا کہنا تھا کہ بھارت کے مظالم کی انتہا کا اندازہ اس سے لگائیں کہ 8سالہ آصفہ کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔ 12 سالہ عندلیب کو قتل کردیاگیا ان کا کہنا تھا کہ خواتین کشمیر میں بھارتی جارحیت کا شکار ہیں۔ کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جائیگا۔بیگم شمیم شال نے کہا کہ کشمیری خواتین تحریک آزادی کشمیر میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں اور انکی قربانیاں لازوال ہیں انہوں نے دختر ملت کی چیئرپرسن آسیہ اندرابی کو خواتین کی ایک مؤثر آواز قرار دیتے ہوئے ان پر ہونے والے بھارتی جبر کی مذمت کی انہوںنے بتایا کہ بھارت کی نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی نے ان کو ایک نام نہاد اور خیالی کیس میں گرفتاری کے بعد سری نگر سے دلی منتقل کیا ہے اس میں انکی دو دیگر رفقاء فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو بھی ملوث کیا ہے۔ بنیادی مقصد سیاسی جمہوری اظہار رائے کی قدغن ہے ہندوستان کے اس رویے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے انہوںنے بین الاقوامی تنظیموں سے استدعا ہے کہ وہ بھارت کی طعنہ شائی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا نوٹس لیں اور اس حریت خاتون رہنما کو بھارتی چنگل سے آزاد کروانے میں مدد کریں۔ بیگم شمیم شال نے سلاؤ کی سابق میئر کونسلر عشرت شاہ اور کشمیر وومن موومنٹ کی دیگر عہدیداران کے ہمراہ مؤقف اختیار کیا کہ بھارتی جابرانہ اور ظالمانہ پالیسی کا شکار کشمیری بچے بھی ہیں جن میں 8 سالہ آصفہ اور 12 سالہ عندلیب بھی شامل ہیں۔ آصفہ کے قتل اور اجتماعی عصمت دری کے بعد انصاف کے تقاضے اس معصوم کے حوالے سے فوری طورپر مکمل کرکے تمام ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے یہ ظلم اجاگر کرنے کے لئے کشمیر وومن ایک بین الاقوامی کشمیر کانفرنس جلد منعقد کرے گی اور جس کا پروگرام جلد جاری کیا جائے گا۔عاصمہ راٹھور نے کہا کہ کشمیر کی بیٹیوں اور ماؤں کو کھڑا ہونا پڑے گا متحد ہونا پڑے گا اور احتجاج پر زور طریقے سے کرنا پڑے گا۔ پاکستان کے الیکشن میں سیاسی جماعتوں کے رہنما کشمیر پر فوکس کریں۔ کونسلر عاصمہ راٹھور کا کہنا تھا کہ آسیہ اندرابی کی دو ساتھی رہنماؤں فہمیدہ صوفیہ اور نسرین کو بھی جیل میں قید کردیاگیا ہے۔ فاطمہ راٹھور نے کہا کہ نوجوانوں کو کشمیر کے متحرک ہونے کی ضرورت ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved