سپین کا85 سالہ خطرناک ترین مافیا لیڈر پکڑا گیا
  9  اگست‬‮  2018     |     یورپ

میڈرڈ۔ (اے پی پی)سپین میں ملک کے خطرناک ترین مافیا لیڈر مانوئل چارلین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق ہسپانوی پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ 85 سالہ مانوئل چارلین کو شمال مغربی اسپین سے دیگر 18 مجرموں کے ساتھ بدھ کو حراست میں لیا گیا تھا۔ اس دوران پولیس نے کوکین کی بہت بڑی مقدار بھی اپنے قبضے میں لے لی۔

پولیس کے مطابق بین الاقوامی سطح پر چارلین کی وجہ شہرت اس کے انتہائی مہلک، پرتشدد اور تکلیف دہ حربے ہیں۔ چارلین کی قیادت میں کام کرنے والا جرائم پیشہ گروہ اسپین کا انتہائی خطرناک مافیا گروپ تھا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved