جلد کی رنگت کے باعث پولیس کی طرف سے چیکنگ خلاف قانون
  9  اگست‬‮  2018     |     یورپ

برلن۔ (اے پی پی)ایک جرمن عدالت نے پولیس کی طرف رنگت کے باعث کسی فرد کی جانچ پڑتال کو خلاف قانون قرار دے دیا ہے۔جرمن خبررساں ادارے کے مطابق عدالت نے اپنے ایک فیصلے میں کہا کہ وفاقی پولیس کی جانب سے گہری رنگت کے باعث کسی بھی شہری کی چیکنگ کرنا جرمنی کے بنیادی آئین کی خلاف ورزی ہے۔

نومبر 2013ء میں جرمن شہر بوخم کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر 2 وفاقی پولیس اہلکاروں نے ایک جرمن شہری سے اس لیے شناختی دستاویزات دکھانے کا مطالبہ کیا تھا کہ وہ ایک گہری رنگت والا انسان تھا۔ تاہم بعد ازاں اس شہری نے اس واقعے کے بعد عدالت سے رجوع کیا تھا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved