روس نے ایران مخالف امریکی پابندیوں کے مقابلے میں یورپ کے موقف کو سراہا
  9  اگست‬‮  2018     |     یورپ

ماسکو۔ (اے پی پی)روس نے ایران مخالف امریکی پابندیوں کے مقابلے میں یورپ کے موقف کی تعریف کی ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی حکام نے ایران مخالف امریکی پابندیوں کی یورپ کی جانب سے سخت مخالفت کو واشنگٹن کی من مانی اور خودسرانہ پالیسیوں کے مقابلے میں یورپ کے ڈٹ جانے کی علامت قراردیا ہے۔روسی پارلیمنٹ دوما میں بین الاقوامی امور کے کمیشن کے سربراہ اسلوتسکی نے کہا کہ ایران مخالف امریکی پابندیوں کے مقابلے میں یورپ کا ڈٹ جانے کا فیصلہ اس بات کی علامت ہے کہ یورپی یونین پہلی بار پوری قوت اور سنجیدگی کے ساتھ امریکا کی من مانی اور خود سرانہ پالیسیوں کے مقابلے میں ڈٹ گئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ موجودہ تاریخ میں یہ پہلی بار ہے

جب یورپ اس انداز میں امریکا کی مخالفت کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس میں شک نہیں کہ یورپی یونین کے اس موقف میں اقتصادی معاملات اور مفادات کا زیادہکردار ہے۔ ان کا کہنا تھاکہامریکا نے ایک بار پھر اپنے نظریات اور مرضی کو دوسرے ملکوں پر مسلط کرنے کی کوشش کی ہے اور اس نے بین الاقوامی معاہدوں، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد اور آئی اے ای اے کی رپورٹوں کو نظرانداز کردیا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

یورپ

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved