تازہ ترین  
پیر‬‮   17   دسمبر‬‮   2018

برطانوی وزیراعظم تھریسامے کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی مہم تیز


اسلام آباد(نیو زڈیسک) برطانوی وزیراعظم تھریسامے کیخلاف تحریک عدم اعتماد اور بورس جانسن کو نیا قائد ایوان بنانے کی مہم تیز ہو گئی، رکن پارلیمنٹ جیکب ریس موگ نے دعوی کیا ہے کہ وزیراعظم تھریسامے کی رخصتی اب مہینوں کی نہیں بلکہ دنوں کی بات ہے۔حکمران کنزویٹو پارٹی کے رکن پارلیمنٹ جیکب ریس موگ نے لندن میں نیوز کانفرنس کی، اس موقع پر ان کا کہنا تھا بریگزٹ پرحکومتی پالیسی ناکام ہو گئی۔ ہم وزیراعظم تھریسامے کےخلاف تحریک عدم اعتماد چاہتے ہیں، یقین ہے وزیراعظم تھریسامے کی رخصتی اب چند دنوں کی بات ہے۔دوسری جانب تھریسامے کی جگہ حکومت سے ناراض بورس جانسن کو وزیراعظم لانے کی تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved