تازہ ترین  
پیر‬‮   15   اکتوبر‬‮   2018

جرمنی میں مہاجرین مخالف مظاہرے پرامن انداز سے ختم


برلن ۔(اے پی پی) مشرقی جرمن شہر کیمنِٹز میں انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے مہاجرین مخالف افراد اور ان کے مقابلے میں مہاجرین کے حامیوں کے مظاہرے نسبتاً پرامن اندازسے ختم ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق اس دوران مختلف مقامات پر جھڑپوں کے نتیجے میں مجموعی طور پر نو افراد زخمی ہوئے۔ گزشتہ ہفتے ایک چاقو حملے میں ایک جرمن شہری کی ہلاکت کے واقعے اور اس میں مبینہ طور پر دو مہاجرین کے ملوث ہونے کے اطلاعات کے بعد انتہائی دائیں بازو کے افراد نے

مظاہروں کا آغاز کیا تھا، تاہم ان کے مدمقابل مہاجرین کے حامی بھی شہر کی سڑکوں پر نکل آئے تھے۔ ان اور مہاجرین مخالف جماعتوں کی کال انتہائی دائیں بازو کی سیاسی جماعت الٹرنیٹیو فار جرمنی اور پیگیڈا نے دی تھی۔




 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

تازہ ترین خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved