08:19 am
بینک آف اسپین نے 500 یورو کے نوٹ چھاپنے پر پابندی لگا دی

بینک آف اسپین نے 500 یورو کے نوٹ چھاپنے پر پابندی لگا دی

08:19 am

بارسلونا(پاک آئی کیئر)کرپٹ ،کرپشن اور دہشت گرد تنظیموں کے خلاف ایک اور اہم اقدام ، 27 جنوری سے بینک آف اسپین کی طرف سے 500 یورو کے نوٹ چھاپنے پے پابندی لگا دی گئی ،بینک آف اسپین نے بینک آف یورپ کے نئے سسٹم کو جو مئی 2016 کو رائج کیا گیا تھا ،فالو کرتے ہوئے ،آج اتوار 27/01/2019 کو پانچ سو کے نوٹ چھاپنے پے پابندی لگا دی اور آج کے بعد پانچ سو کا کوئی بھی نوٹ مزید نہیں چھاپا جائے گا۔

 

یاد رہے کہ کرپشن اور دہشت گردی کے لیے فنڈز اکھٹے ہونے میں سب سے زیادہ پانچ سو کا نوٹ استعمال کیا جاتا ہے ،اور یہ اقدام بھی اس لیے اٹھایا گیا ہے ، اب جو 500 کے نوٹ پہلے سے ہی مارکیٹ میں موجود ہیں یا آپ کے پاس موجود ہیں ان کا کیا بنے گا ،جو نوٹ مارکیٹ میں پہلے سے گردش کر رہے ہیں، ان کی ویلیو میں کوئی کمی نہیں آئے گی ،اور آپ اس سے خریدو فروخت کرسکیں گے، اور کسی بھی بینک سے اسے تبدیل بھی کردیا جاسکے گا ۔اب تک بینک آف اسپین کے مطابق سرکل شدہ 500 یورو نوٹوں کی مالیت 4 کھرب 81 ارب روپے ہے ، جب تک 500 کا نوٹ خود ختم نہیں ہو جا تا یا جب تک کوئی نیا فیصلہ نہیں لیا جا تا ،500 کے نوٹ کا وجود اور ویلیو ہمیشہ رہے گی۔

 

تازہ ترین خبریں