09:55 am
ایران اور روس کے درمیان خفیہ فوجی معاہدے کا انکشاف

ایران اور روس کے درمیان خفیہ فوجی معاہدے کا انکشاف

09:55 am

تہران(سی پی پی)ایرانی نیول فورسز کے سربراہ ایڈمرل حسین خانزادی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے گذشتہ ہفتے ماسکو کا دورہ کیا جہاں دونوں ملکوں کیدرمیان ایک خفیہ فوجی معاہدہ بھی طے پایا ہے۔خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق حسین خانزادی نے ایک بیان میں کہا کہ اسلامی جموریہ ایران اور روسی وزارت دفاع کے درمیان حساس نوعیت کا فوجی معاہدے طے پایا جس کے بعض پہلوئوں کو صیغہ راز میں رکھا گیا ہے۔ خانزادی نے خلیج میں جزیرہ کیش میں ‘‘عالمی فوجوں کی گہرے پانیوں میں تیراکی‘‘کے مقابلے کے موقع پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ
 
تہران اور ماسکوکے درمیان فوجی تعلقات مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ روسی وزارت دفاع کے ساتھ طے پائے سمجھوتے میں دونوں ملکوں کے درمیان عسکری تعاون اور دونوں ملکوں کی نیول فورسز کے درمیان اشتراک عمل کو بہتر بنانا ہے۔

تازہ ترین خبریں