12:02 pm
کینیڈا میں مقیم معروف افسانہ نگار روبینہ فیصل کی کتاب ” گم شدہ سائے“ کی رونمائی اور مشاعرہ

کینیڈا میں مقیم معروف افسانہ نگار روبینہ فیصل کی کتاب ” گم شدہ سائے“ کی رونمائی اور مشاعرہ

12:02 pm

کینیڈا میں مقیم معروف افسانہ نگار روبینہ فیصل کی کتاب ” گم شدہ سائے“ کی رونمائی اور مشاعرہ دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں ادبی کمیٹی نے کینیڈا میں مقیم معروف افسانہ نگار ، کالم نگار اور انکر پرسن محترمہ روبینہ فیصل کے ساتھ اک شام کا انعقاد کیا جس میں روبینہ فیصل کی نئی کتاب ”گم شدہ سائے “ کی تقریب رونمائی کی گئی تقریب کا آغاز سید عرفان شاہ نے تلاوت کلام پاک سے کیا اور مقصود تبسم نے ہدیہ نعت پیش کی ۔ تقریب دو حصوں پر مشتمل تھی پہلے حصے میں محترمہ روبینہ فیصل کی کتاب ”گم شدہ سائے “ پر گفتگو کی گئی جبکہ دوسرے حصے میں مشاعرہ منعقد کیا گیا جس مین محترمہ انعم عادل نے نظامت کے فرائض سنبھالے اورکہا کہ روبینہ فیصل کے افسانے حقیقت سے بہت قریب ہیں اور ان کی کہانیوں میں حقیقی زندگی کا عکس نظر آتا


 
ہے  ۔ پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے جنرل سیکرٹری  چوہدری افتخار نے محترمہ روبینہ فیصل کا پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں آمد پر شکریہ ادا کیا اور کتا ب کی رونمائی پر مبارک باد بھی پیش کرتے ہوئے کہا کہ روبینہ فیصل کے کتاب ” گم شدہ سائے“افسانوں کی ایک منفرد کتاب ہے جس میں موجود کہانیاں حقیقت سے قریب ہیں  .
 

تازہ ترین خبریں