08:40 am
بھارت مقبوضہ کشمیرسے فوری طورپر کرفیو اٹھائے ،امریکا کا مطالبہ

بھارت مقبوضہ کشمیرسے فوری طورپر کرفیو اٹھائے ،امریکا کا مطالبہ

08:40 am

واشنگٹن(این این آئی) امریکا نے بھارت سے مقبوضہ کشمیر سے فوری پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی نائب وزیرخارجہ برائے جنوبی ایشیا ایلس ویلزنے بھارت پرزوردیا کہ مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں فوری طور پر ختم کی جائیں۔ ایلس ویلز نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں وسیع پیمانے پر گرفتاریوں اورپابندیوں پرامریکا کو تشویش ہے، بھارت زیرحراست افراد کو رہا کرے اورمذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کرے تاکہ پاک بھارت کشید گی کم ہو۔ایلس ویلز کا کہنا تھا اگر پاکستان اور بھارت تیارہوں تو امریکی صدر ثالثی کیلئے تیار ہیں۔ بھارت طویل عرصے سے معاملے
 
پر کسی بیرونی کردار کو مسترد کرتا آرہا ہے۔

تازہ ترین خبریں