05:14 pm
بغیرچہرے کے بچے کی پیدائش ،لوگ خوف زدہ

بغیرچہرے کے بچے کی پیدائش ،لوگ خوف زدہ

05:14 pm

پرتگال (ویب ڈیسک )یورپی ملک پرتگال میں خاتون کے ہاں ایک ایسے بچے کی پیدائش ہوئی ہےجس کاچہرہ نہیں ،دوسری طرف خاتون نے معالج ایک ڈاکٹرکوکام سے رو ک دیااس پرالزام لگایاکہ خاتون کے بچن میں بچے موجودخرابی کاکے بارے میں پتانہ لگانے ،علاج میں غفلت برتنے کاالزام عائدکیاہے ،پرتگال کی میڈیکل ایسوسی ایشن کی انضباطی کمیٹی کے متفقہ فیصلے کے مطابق ڈاکٹرکو چھ ماہ کے لیے معطل کیے جانے کے ساتھ اس کے خلاف چھ دیگرشکایات کے تحت بھی کارروائی کی جارہی ہے ،ان میں ایک شکایت سنہ 2013 کی ہے۔کمیٹی نے بغیر چہرے بچے کی پیدائش کا معاملہ میڈیا میں آنے کے بعد اس کی تحقیقات کھولنے کا فیصلہ کیا۔ عدلیہ بھی بچے کے والدین کی شکایت پر ڈاکٹر کے خلاف قانونی کارروائی کر رہی ہے
۔جنوبی پرتگال کی میڈیکل ایسوسی ایشن کی صدر الیکژنڈر ویلینٹیم لورینزو نے کہا ،ڈاکٹر آرٹور کاروالہو کی جانب سے غفلت برتنے کے ثبوت ملے ہیں۔ انہیں اس کی کڑی سزا ہوسکتی ہے۔مقامی میڈیا کےمطابق 7 اکتوبردارالحکومت سے 40 کلو میٹر دور ساؤ برنارڈو اسپتال اسپتال میں ایک آپریشن کے دوران ایک بچے کو جنم دیا تھا۔ اس بچے کی آنکھیں، ناک اور دماغ کا کچھ حصہ نہیں تھا۔ اس کے علاوہ کئی دیگر نقائص بھی موجود تھے۔ خاتون کے حمل کے دوران دیکھ بحال کرنے والے ڈاکٹر نے پیٹ میں موجود بچے کے نقائص کے بارے میں کسی قسم کی جان کاری حاصل نہیں کی جس کی بناء پر اسے کام سے روک دیا گیا ہے۔والدین کا کہنا ہے کہ حمل کے چھ ماہ کے بعد جب ڈاکٹر سے کہا گیا کہ وہ بچے کے بارے میں تفصیلی جان کرے تو اس نے بغیر کسی علاج معالجے یا دیکھ بحال کے انہیں بچے کے تندرست ہونے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ واقعے نے پورے ملک کو ہلا کررکھ دیا تھا۔

تازہ ترین خبریں