08:01 am
برطانیہ میں 96 سال بعد انتخابات کا اعلان ،پولنگ کب ہوگی؟جانئے

برطانیہ میں 96 سال بعد انتخابات کا اعلان ،پولنگ کب ہوگی؟جانئے

08:01 am

لندن (این این آئی)برطانیہ میں 96 سال بعد دسمبرمیں انتخابات ہونگے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بریگزٹ نے برطانیہ میں قبل ازوقت انتخابات ممکن بنا دیئے، 96 سال بعد برطانیہ میں الیکشن کا انعقاد کرسمس کے مہینے میں کیا جائے گا۔برطانیہ میں کرسمس ایسے انتخابات کی گھڑی بنے گا جس کے بعد آنے والی حکومت بریگزٹ کو کسی کروٹ بٹھانے کے قابل ہوگی۔واضح رہے کہ برطانیہ 29 مارچ کو یورپی یونین سے علیحدہ ہونا تھا، خود وزیراعظم بورس جانسن نے بھی کہا تھا کہ وہ ڈو اور ڈائی سوچ پر یقین رکھتے ہیں اور 31 اکتوبر تک بریگزٹ ہر صورت یقینی بنائیں
 
گے مگروہ ایسانہیں کرسکے تھے۔