04:10 pm
پاکستان۔ پولینڈ دوطرفہ سیاسی مشاورت کا ساتواں دور وارسا میں منعقد ..

پاکستان۔ پولینڈ دوطرفہ سیاسی مشاورت کا ساتواں دور وارسا میں منعقد ..

04:10 pm


اسلام آباد: پاکستان۔ پولینڈ دوطرفہ سیاسی مشاورت کے ساتواں دور وارسا میں منعقد ہوا ، جس میں دونوں اطراف نے سیاست ، معیشت ،تجارت ، سرمایہ کاری ، تعلیم اور ثقافتی شعبوں سمیت تعلقات کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لیا ، دونوںجانبین نے بین الاقوامی اور علاقائی اہمیت کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
 
دفتر خارجہ کی طرف سے یہاں ہفتہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق مشاورت کے دوران سپیشل سیکرٹری (یورپ) ڈاکٹر امان راشد اور انڈر سیکرٹری آف سٹیٹ برائے مشرقی پالیسی و ایشیائی پالیسی مارسین پرزیڈیکز نے اپنے متعلقہ وفود کی قیادت کی ، دونوں اطراف نے دوستانہ اور قریبی نوعیت کے دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ سپیشل سیکرٹری نے پاک فضائیہ کے سنگ بنیاد رکھنے میں معاونت پر پولینڈ کے ہوا بازوں بالخصوص ایئر کموڈور ٹیورو ویکز کے کردار کو سراہا۔ پولینڈ کے نائب وزیر نے دوسری جنگ عظیم کے دوران پولینڈ کے 30ہزار پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے پر پاکستان کے کردار کو سراہا۔ ڈاکٹر امان راشد نے پولینڈ کے وفد کو کاروباری ماحول کی بہتری اور کاروباری ا?سانیاں پیدا کرنے سمیت پاکستان میں ہونے والی حالیہ پیش رفتوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے پولینڈ کے کاروباری اداوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے زور دیا کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول سے استفادہ کریں۔ پولینڈ کے وفد کو بھارتی مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کو تبدیل کرنے کے مقصد کیلئے بھارت کی جانب سے 5اگست کے بعد سے اٹھائے گئے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔ پاکستان کی طرف سے بین الاقوامی برداری پر زور دیا گیا کہ وہ بھارت پر دبائو ڈالیں کے وہ جموں کشمیر میں مظالم کا سلسلہ بند کرے اور عالمی برداری مسئلہ کشمیر پر امن حل کیلئے بھی اپنا کردار ادا کرے۔ پولینڈ کے وفد کو افغانستان میں امن و مفاہمتی عمل کیلئے پاکستان کی حمایت پر بھی بریفنگ دی گئی۔اس بات پر زور دیا گیا کہ افغان ملکیتی اور افغان قیادت میں سیاسی مذاکراتی حل سے اس مسئلہ پر آگیبڑھنے میں مدد ملے گی۔ پولینڈ کی جانب سے افغان امن عمل میں پاکستان کے تعمیر کردار کی تعریف کی گئی۔ پولینڈ کو ملک میں ہونے ہوالی پیشرفتوں اور خطہ بشمول ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کا جائزہ بھی پیش کیا گیا۔ پولینڈ کے وفد کے سربراہ نے پاکستانی کمپنیوں کو پولینڈ میں موجود مواقعوں سے استفادہ کرنے کی دعوت دی اور موسمی تغیر کے چیلنجیز سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ دونوں اطراف میں دوطرفہ تعاون بالخصوص زراعت اور جدید ٹیکنالوجیز کے شعبوں میں تعاون بڑھانے میں اتفاق کیا گیا۔ پاکستان۔پولینڈ دوطرفہ سیاسی مشاورت کا اگلا دور اسلام آباد میں منعقد ہوگا جس کیلئے تاریخ کا اعلان باہمی اتفاق سے کیا جائے گا۔


تازہ ترین خبریں

آرمی چیف کا جنرل(ر) پرویز مشرف کے  انتقال پر   افسوس  کا اظہار

آرمی چیف کا جنرل(ر) پرویز مشرف کے  انتقال پر   افسوس  کا اظہار

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف انتقال کرگئے

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف انتقال کرگئے

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلان

عمران خان کی نااہلی متوقع،پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لے، فضل الرحمن کا شہباز شریف کو مشورہ

عمران خان کی نااہلی متوقع،پی ڈی ایم ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لے، فضل الرحمن کا شہباز شریف کو مشورہ

قتل  ہوا  تو  ذمہ دار آصف زرداری، بلاول، شہباز اور رانا ثنا اللہ ہوں گے، شیخ رشید   کا دعویٰ

قتل ہوا تو ذمہ دار آصف زرداری، بلاول، شہباز اور رانا ثنا اللہ ہوں گے، شیخ رشید کا دعویٰ

وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپنے معاشی اعداد وشمار درست کریں، شوکت ترین کی تنقید

وزیرخزانہ اسحاق ڈار اپنے معاشی اعداد وشمار درست کریں، شوکت ترین کی تنقید

ہرجانہ کیس ، افتخار چوہدری کے اعتراض پر عمران خان کیخلاف بینچ تبدیل

ہرجانہ کیس ، افتخار چوہدری کے اعتراض پر عمران خان کیخلاف بینچ تبدیل

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات  کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

انتقامی کارروائیوں سے معیشت بہتر نہیں ہوگی،حکومت الیکشن کا اعلان کرے مذاکرات کیلئے تیار ہیں، فیصل جاوید

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

تحریک انصاف کے سابق ارکان قومی اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز کے کمرے خالی کروالئے گئے

شیخ رشید  اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

شیخ رشید اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں، راشد شفیق کا دعویٰ

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

حکومتی ترجیحات امن نہیں، مقدمات ہیں، ہمیں کسی اور کی جنگ کاایندھن بنایا جارہا ہے، مراد سعیدکا انکشاف

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں، وزیرخزانہ اسحاق ڈار

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج ، پولیس گرفتاری کیلئے اسلام آباد پہنچ گئی

کوہاٹ تاندہ  ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم  کی لاش 6 روز بعد  نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی

کوہاٹ تاندہ ڈیم خادثہ ، آخری طالب علم کی لاش 6 روز بعد نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی