04:12 pm
کینو کی 2.2ملین ٹن کی مجموعی پیداوار سی20فیصدبرآمد کیا جائے گا‘ ایرانی ..

کینو کی 2.2ملین ٹن کی مجموعی پیداوار سی20فیصدبرآمد کیا جائے گا‘ ایرانی ..

04:12 pm


لاہور : بزنس مین پینل کے سیکرٹری جنرل (فیڈرل) و ایف پی سی سی آئی کے سابق چیئرمین قائمہ کمیٹی ہارٹیکلچر احمد جواد نے کہا ہے کہ رواں سیزن میں کینو کی برآمدات سے 194ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا جائے گا اور اس سلسلے میں تین لاکھ ٹن کینو کی برآمدات سعودی عرب ، دبئی ، انڈونیشیا ، چائنہ ، روس اور افغانستان کو کی جائیں گی۔
 
بزنس کمیونٹی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے احمد جواد کا کہنا تھا کہ اس سال کنو کی مجموعی پیداوار 2.2 ملین ٹن ہو گی جس میں سے تقریباً 20 فیصد کنو برآمدکیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی پاکستانی کنو یورپ کی مارکیٹ کو اچھی طرح کًور نہیںکر پا رہا حالانکہ جی ایس پی پلس سٹیٹس کی بنیاد پر پاکستانی کینو پر یورپ کی مارکیٹ میں صفر فیصد ڈیوٹی ہے جو بہت بڑا پوٹینشل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی برآمدات خاص طور پر کینو کی برآمدات میں اضافے کے لیے ہم حکومت کے ساتھ کام کر رہے ہیں، بہت جلد پرائیویٹ سیکٹر کینو کی پراسیسنگ کے لیے سرگودھا میں پراسیسنگ پلانٹ لگائے گا تاکہ ہم یورپ کے مقرر ہ معیار پر پورا اتر سکیں اور پاکستانی کینو کو پورے یورپ کے عوام تک پہنچایا جا سکے۔ سابق چیئرمین ہارٹی کلچر کا کہنا تھا کہ پاکستانی کینو کا ذائقہ دیگر ممالک سے یکسر مختلف اور بہت اچھا ہے اور یہی وجہ ہے کہ جن ممالک کو بھی پاکستانی کینو برآمدکیا جاتا ہے وہاں اسے بہت پذیرائی ملتی ہے۔ احمد جواد نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پنجاب کے اندر کینو کے باغات کی جدید طریقے سے دیکھ بھال کی جائے اور نئی اقسام متعارف کرائی جائیں تاکہ آئندہ پانچ سالوں میں ہمارے پاس متعدد ورائٹیاں موجود ہوں ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے پاس کینو کی کئی ورائٹیاںہوں گی تو کنو کی برآمدات میں مزید بہتری آئے گی جس سے ملک کی مجموعی برآمدات کوفروغ حاصل ہو گا اور قیمتی زرمبادلہ کمانے میں مدد ملے گی، اگرہم نے اگلے 4 پانچ برسوں میں کینو کی نئی ورائٹیوں کے ساتھ یورپی منڈیوں میں قدم جما لیے تو کینو کی برآمدات تقریباً پانچ سو ملین ڈالرز کے قریب پہنچ سکتی ہیں جو کہ مجموعی ملکی برآمدات میں ایک بڑا حصہ ہو گا اور یہ وقت کی ضرورت بھی ہے۔ انہوں نے وزارت تجارت سے بھی پرزور مطالبہ کیا کہ ایران کے ساتھ رکی ہوئے کینو کی برآمدات کو فوری طور پر بحال کیا جائے کیونکہ ایرانی منڈیوں میں پاکستانی کینو کے لئے بہت پوٹینشل ہے اور ہم ہر سال 50 ہزار ٹن سے زیادہ کینو ایران کو برآمد کر سکتے ہیں۔


تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

آئی ایم ایف معاہدہ اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر