03:21 pm
مقابلہ حسن جیتنے والی برطانوی حسینہ پر داعش جنگجو سے شادی کرنے، تنظیم کو مالی معاونت فراہم کرنے کا الزام عائد

مقابلہ حسن جیتنے والی برطانوی حسینہ پر داعش جنگجو سے شادی کرنے، تنظیم کو مالی معاونت فراہم کرنے کا الزام عائد

03:21 pm


لندن (این این آئی)برطانیہ کے شہر لیور پول سے کم عمر لڑکیوں کے حسن کا مقابلہ جیتنے والی سابق ’مس ٹین‘ پر عدالت نے شدت پسند تنظیم داعش کے جنگجو سے شادی کرنے اور تنظیم کو مالی معاونت فراہم کرنے کا الزام عائد کردیا۔امانی نور کو پولیس نے گرفتاری کے بعد عدالت میں پیش کیا، جہاں ان پر شدت پسند تنظیم کو مالی معاونت فراہم کرنے سمیت اس کے ایک کارکن سے شادی کرنے اور تنظیم میں شمولیت کرنے کی کوششوں کے الزامات لگائے گئے۔ برطانوی اخبار کے مطابق امانی نور کو چند دن قبل داعش کے ایک جنگجو سے شادی
 
کرنے اور تنظیم کو فنڈ فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔امانی نور پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی 20 ویں سالگرہ پر داعش کے ایک جنگجو سے آن لائن شادی کی، جس سے امانی نور کے کچھ عرصہ قبل ہی تعلقات استوار ہوئے تھے۔ امانی نور والدہ کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئیں، انہوں نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو مسترد کیا۔ برطانوی اخبار کے مطابق داعش کے جنگجو ’حکیم مائی لو‘ نامی شخص سے امانی نور نے میسیجنگ ایپلی کیشن ’ٹیلی گرام‘ پر شادی کی تھی۔ رپورٹ کے مطابق برطانوی خاتون اور داعش جنگجو کا رابطہ بھی انٹرنیٹ پر ہوا تھا اور دونوں نے کبھی بھی ملاقات نہیں کی تھی، تاہم انٹرنیٹ پر تعلقات استوار ہونے کے بعد دونوں نے شادی کی۔21 سالہ امانی نور پر داعش کو 35 پاؤنڈ یعنی پاکستانی 7 ہزار روپے سے زائد کی مالی معاونت کا الزام بھی ہے، جس سے انہوں نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے داعش کی مالی معاونت نہیں کی بلکہ انہوں نے خانہ جنگی کے شکار ملک شام میں بچوں اور خواتین کیلئے خوراک خریدنے کیلئے پیسے فراہم کئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ برطانوی خاتون نے یہ رقم آن لائن پیمنٹ ایپلی کیشن پے پل کے ذریعے ایک برطانوی نژاد خاتون کو بھیجی اور اس خاتون سے بھی 21 سالہ امانی نور نے کبھی براہ راست ملاقات نہیں کی تھی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ پولیس نے امانی نور کے گھر سے ترکی کا ایئر ٹکٹ بھی برآمد کیا جس کے ذریعے امانی نور ترکی کے راستے شام جاکر داعش میں شمولیت کا ارادہ رکھتی تھیں۔ تاہم امانی نور نے عدالت کو بتایا کہ ان کا داعش میں شمولیت کا کوئی ارادہ نہیں تھا، تاہم وہ اپنے شوہر کے پاس جانا چاہتی تھیں۔ امانی نور نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اپنے سابق بوائے فرینڈ لور پول فٹ بال کلب کے کھلاڑی کی جانب سے دھوکے کے بعد مذہب کو جاننے کا ارادہ کیا اور اسی لئے ہی انہوں نے داعش کے جنگجو سے آن لائن شادی کی۔ عدالت نے سماعت کے بعد امانی نور کو ضمانت پر رہا کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی، سابق برطانوی حسینہ کو آئندہ ہفتے تک سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ امانی نور18 برس کی عمر میں مس ٹین منتخب ہوئی تھیں۔ اور 15 برس کی عمر میں ہی فٹ بالر شی اوگو سے تعلقات استوار کرلئے تھے۔

تازہ ترین خبریں

وہ نوجوان لڑکی جس نے وراثت میں ملنے والی 7ہزار کروڑ مالیت کی فرم چلانے سے ہی انکار کردیا

وہ نوجوان لڑکی جس نے وراثت میں ملنے والی 7ہزار کروڑ مالیت کی فرم چلانے سے ہی انکار کردیا

پڑوسی ملک میں انتہائی حیران کن چوری کی واردات، چور سرنگ کھود کر ٹرین کا انجن ہی چرا لے گئے

پڑوسی ملک میں انتہائی حیران کن چوری کی واردات، چور سرنگ کھود کر ٹرین کا انجن ہی چرا لے گئے

دلہن کی انتہائی معصومانہ خواہش جسے پورا کرنے کے لیے پولیس کو بلانا پڑگیا

دلہن کی انتہائی معصومانہ خواہش جسے پورا کرنے کے لیے پولیس کو بلانا پڑگیا

بورہونے کی وجہ سے کمپنی نے اپنے ملازم کو نکال دیا، عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تو کیا فیصلہ ہوا؟ جانیں

بورہونے کی وجہ سے کمپنی نے اپنے ملازم کو نکال دیا، عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تو کیا فیصلہ ہوا؟ جانیں

مدینہ سے آئے تو قرآن پاک کا ترجمہ کر لیا ۔۔ کوریا کے اس لیکچرار کے ساتھ کیا ہوا جو یہ دین اسلام کی ہی خدمت میں مصررف ہو گئے

مدینہ سے آئے تو قرآن پاک کا ترجمہ کر لیا ۔۔ کوریا کے اس لیکچرار کے ساتھ کیا ہوا جو یہ دین اسلام کی ہی خدمت میں مصررف ہو گئے

خاتون جج کو آن لائن میٹنگ کے دوران سگریٹ نوشی مہنگی پڑگئی، بڑی سزا مل گئی

خاتون جج کو آن لائن میٹنگ کے دوران سگریٹ نوشی مہنگی پڑگئی، بڑی سزا مل گئی

اسمبلیوں سے استعفوں کا معاملہ ، پی ٹی آئی کے اہم رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا عندیہ

اسمبلیوں سے استعفوں کا معاملہ ، پی ٹی آئی کے اہم رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا عندیہ

بینکوں میں رقوم رکھوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

بینکوں میں رقوم رکھوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

یکم سے چاردسمبرتک چھٹیاں۔۔سرکاری ملازمین کی توموجیں لگ گئیں

یکم سے چاردسمبرتک چھٹیاں۔۔سرکاری ملازمین کی توموجیں لگ گئیں

حکمراں اتحاد کےلیے بری خبر۔۔پی ٹی آئی نے پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی توثیق کردی

حکمراں اتحاد کےلیے بری خبر۔۔پی ٹی آئی نے پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی توثیق کردی

کریتی سینن بالی وڈ کے کس معروف اداکار کو ڈیٹ کر رہی ہیں؟ ورون دھون نے بتا دیا

کریتی سینن بالی وڈ کے کس معروف اداکار کو ڈیٹ کر رہی ہیں؟ ورون دھون نے بتا دیا

’تحریک عدم اعتماد کا جسے شوق وہ لے آئے‘

’تحریک عدم اعتماد کا جسے شوق وہ لے آئے‘

ہم آخری حد تک جائیں گے ،اسمبلیاں تحلیل کرنے کے کپتان کے اعلان کے بعد ن لیگ بھی میدان میں آگئی

ہم آخری حد تک جائیں گے ،اسمبلیاں تحلیل کرنے کے کپتان کے اعلان کے بعد ن لیگ بھی میدان میں آگئی

سیلاب متاثرین سے متعلق بین اسٹوکس کے اعلان پر وزیراعظم شہباز شریف بھی بول پڑے،کیاکہا،جانیں

سیلاب متاثرین سے متعلق بین اسٹوکس کے اعلان پر وزیراعظم شہباز شریف بھی بول پڑے،کیاکہا،جانیں