03:42 pm
80 سالہ شادی شدہ زندگی گزارنے والے معمر جوڑے کا ورلڈ ریکارڈ میاں بیوی کی عمر کتنی ہے اور ان کا تعلق کس ملک سے ہے؟ جانئے

80 سالہ شادی شدہ زندگی گزارنے والے معمر جوڑے کا ورلڈ ریکارڈ میاں بیوی کی عمر کتنی ہے اور ان کا تعلق کس ملک سے ہے؟ جانئے

03:42 pm


ٹیکساس(این این آئی) جان اور شارلوٹ کو دنیا کے معمر ترین جوڑے کا اعزاز خود گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے دیا ہے، شارلوٹ کی عمر 105 اور جان کی عمر 106 برس ہے اور دونوں کی شادی کو 80 برس بیت چکے ہیں۔دونوں کی داستانِ محبت 1934ء  میں شعبہ حیوانیات کی کلاس میں شروع ہوئی جب جان ہینڈرسن کی عمر 21 برس تھی اور وہ 20 سالہ شارلوٹ کرٹس کے قریب ہی بیٹھے تھے۔ جیسے ہی جان کی نظر شارلوٹ پر گئی وہ شرمیلی لڑکی جان کو بھاگئی۔ دوسری جانب شارلوٹ نے کہا کہ جان کو دوست سمجھنے لگیں اور
 
جان پیچھے بیٹھے مسلسل ان کے کاندھے کو دیکھ رہے تھے۔اس کے بعد یہ جوڑا شادی کے بندھن میں بندھ گیا اور اب 22 دسمبر کو ان کی شادی کی 80 ویں سالگرہ ہے جس پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے انہیں سب سے عمررسیدہ شادی شدہ جوڑا قرار دیا ہوئے سند عطا کی ہے۔اپنی جوانی میں جان اعلیٰ تعلیم کے لیے یونیورسٹی آف ٹیکساس آگئے تھے اس وقت یہاں کی آبادی 50 ہزار تھی جو اب بڑھ کر 20 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے۔ دوسری جانب شارلوٹ 1914ء میں آئیووا میں پیدا ہوئی تھیں اور انہوں نے بھی ٹیکساس یونیورسٹی میں داخلہ لیا تھا۔تاہم محبت کے بعد بھی دونوں نے شادی کا فیصلہ کرنے میں 5 برس لگا دیئے۔ اس وقت امریکا میں معاشی بحران تھا جس میں شارلوٹ تدریس سے وابستہ ہوئیں اور جان باسکٹ بال کے کوچ بنے تھے۔ اس طرح کچھ رقم جمع ہوئی اور 22 دسمبر 1939ء کو دونوں کی شادی ہوگئی جس کی تقریب بہت سادہ تھی۔شادی کے بعد جب جان نے ایک آئل کمپنی میں ملازمت اختیار کی تو ان کے گھر میں خوشحالی آگئی اور اس کے بعد جان 1972ء میں اس کمپنی سے ریٹائرڈ ہوگئے تھے۔جان کے مطابق ٹی وی کی ایجاد ان کے سامنے ہوئی کیونکہ اس سے قبل ریڈیو کا راج تھا۔ 1950ء میں ٹی وی منظرِ عام پر آیا اور جان اسے اپنی زندگی کی بہترین ایجاد قرار دیتے ہیں۔جب دونوں سے ان کی طویل العمری کا راز پوچھا گیا تو انہوں نے انہوں نے زندگی میں اعتدال کو اس کی وجہ قرار دیا جبکہ جان اب بھی ورزش کرتے ہیں۔ دونوں میاں بیوی کی سماعت اور صحت بہترین ہے۔

تازہ ترین خبریں

وہ نوجوان لڑکی جس نے وراثت میں ملنے والی 7ہزار کروڑ مالیت کی فرم چلانے سے ہی انکار کردیا

وہ نوجوان لڑکی جس نے وراثت میں ملنے والی 7ہزار کروڑ مالیت کی فرم چلانے سے ہی انکار کردیا

پڑوسی ملک میں انتہائی حیران کن چوری کی واردات، چور سرنگ کھود کر ٹرین کا انجن ہی چرا لے گئے

پڑوسی ملک میں انتہائی حیران کن چوری کی واردات، چور سرنگ کھود کر ٹرین کا انجن ہی چرا لے گئے

دلہن کی انتہائی معصومانہ خواہش جسے پورا کرنے کے لیے پولیس کو بلانا پڑگیا

دلہن کی انتہائی معصومانہ خواہش جسے پورا کرنے کے لیے پولیس کو بلانا پڑگیا

بورہونے کی وجہ سے کمپنی نے اپنے ملازم کو نکال دیا، عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تو کیا فیصلہ ہوا؟ جانیں

بورہونے کی وجہ سے کمپنی نے اپنے ملازم کو نکال دیا، عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تو کیا فیصلہ ہوا؟ جانیں

مدینہ سے آئے تو قرآن پاک کا ترجمہ کر لیا ۔۔ کوریا کے اس لیکچرار کے ساتھ کیا ہوا جو یہ دین اسلام کی ہی خدمت میں مصررف ہو گئے

مدینہ سے آئے تو قرآن پاک کا ترجمہ کر لیا ۔۔ کوریا کے اس لیکچرار کے ساتھ کیا ہوا جو یہ دین اسلام کی ہی خدمت میں مصررف ہو گئے

خاتون جج کو آن لائن میٹنگ کے دوران سگریٹ نوشی مہنگی پڑگئی، بڑی سزا مل گئی

خاتون جج کو آن لائن میٹنگ کے دوران سگریٹ نوشی مہنگی پڑگئی، بڑی سزا مل گئی

اسمبلیوں سے استعفوں کا معاملہ ، پی ٹی آئی کے اہم رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا عندیہ

اسمبلیوں سے استعفوں کا معاملہ ، پی ٹی آئی کے اہم رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا عندیہ

بینکوں میں رقوم رکھوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

بینکوں میں رقوم رکھوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

یکم سے چاردسمبرتک چھٹیاں۔۔سرکاری ملازمین کی توموجیں لگ گئیں

یکم سے چاردسمبرتک چھٹیاں۔۔سرکاری ملازمین کی توموجیں لگ گئیں

حکمراں اتحاد کےلیے بری خبر۔۔پی ٹی آئی نے پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی توثیق کردی

حکمراں اتحاد کےلیے بری خبر۔۔پی ٹی آئی نے پنجاب اور کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی توثیق کردی

کریتی سینن بالی وڈ کے کس معروف اداکار کو ڈیٹ کر رہی ہیں؟ ورون دھون نے بتا دیا

کریتی سینن بالی وڈ کے کس معروف اداکار کو ڈیٹ کر رہی ہیں؟ ورون دھون نے بتا دیا

’تحریک عدم اعتماد کا جسے شوق وہ لے آئے‘

’تحریک عدم اعتماد کا جسے شوق وہ لے آئے‘

ہم آخری حد تک جائیں گے ،اسمبلیاں تحلیل کرنے کے کپتان کے اعلان کے بعد ن لیگ بھی میدان میں آگئی

ہم آخری حد تک جائیں گے ،اسمبلیاں تحلیل کرنے کے کپتان کے اعلان کے بعد ن لیگ بھی میدان میں آگئی

سیلاب متاثرین سے متعلق بین اسٹوکس کے اعلان پر وزیراعظم شہباز شریف بھی بول پڑے،کیاکہا،جانیں

سیلاب متاثرین سے متعلق بین اسٹوکس کے اعلان پر وزیراعظم شہباز شریف بھی بول پڑے،کیاکہا،جانیں