02:52 pm
ملک کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی تعلیم میں بہت آگے لے کر جانے کی ضرورت ہے،کمشنرہزارہ

ملک کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی تعلیم میں بہت آگے لے کر جانے کی ضرورت ہے،کمشنرہزارہ

02:52 pm

ایبٹ آباد۔24دسمبر: کمشنر ہزارہ ڈویژن سید ظہیر الاسلام نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی تعلیم میں بہت آگے لے کر جانے کی ضرورت ہے تا کہ یورپ اور دیگر ترقی یافتہ ممالک کا مقابلہ کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنے بچوں کو کلچر ، روایات اوراسلامی اقدار سے روشناس کرانے کی بھی اشد ضرورت ہے تاکہ ہمارے کلچر اور اقدار پر یورپی مما لک کی یلغارکا مقابلہ کیا جاسکے ۔
 
انہوں نے کہا کہ ہمیںطلبہ کو ایسی تعلیم اور ثقافت سے آراستہ کرنا ہے اور تعلیمی اداروں میں اب ایسا ماحول قائم کرنا ہے جس سے ملک مضبوط اور مستحکم بن سکے اس ضمن میں اساتذہ پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز اپنے دفتر میںایبٹ آباد میں منعقد کی گئی پہلی تین روزہ اکنامک کانفرنس کے انعقاد میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کی فیکلٹی اور طلبا میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ا س موقع پر کامسیٹس یونیورسٹی کی فیکلٹی، طلبہ اور صدر انڈسٹری اینڈ کامرس افتخار احمدو دیگر بھی موجود تھے ۔کمشنر ہزارہ نے طلبہ اورفیکلٹی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پورے ملک میں سب سے بڑا مسئلہ صفائی ستھرا ئی اور کچرا اٹھانے کابھی ہے اور حکومت کے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں کہ وہ سارا کچرا اٹھائے کیونکہ جیسے جیسے آبادی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اسی تناسب سے کچرے میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ایبٹ آباد شہر کو کلین اینڈ گرین بنانے کے لئے ہرفرد کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے کچرہ اٹھانے کے لئے کمیونٹی نے اپنا کردار ادا کرنا ہے پڑھے لکھے طبقہ پر زیا دہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے تاکہ وہ عوام میں شعور اور آگاہی پیدا کر سکے ۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے عوام چاہتی ہے کہ ان کے سارے مسائل حکومت حل کرے مگر وہ ٹیکس نہ دے اگرعوا م ٹیکس نہیں دیں گے تو مسائل کے حل کے لیے وسائل کہاں سے آئیں گے ۔انہوں نے طلبہ سے کہا کہ ملک کو کلین اور گرین بنانے کے لیے عوام کو جگائیں کیونکہ اس ملک کا مستقبل طلبہ کے ہا تھو ں میں ہے۔

تازہ ترین خبریں

سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس 10اگست کوکتنے افسران کو ترقی دی جائیگی،بڑی خبرآگئی

سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس 10اگست کوکتنے افسران کو ترقی دی جائیگی،بڑی خبرآگئی

عوام ہوجائیں تیار۔۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بری خبرسنادی

عوام ہوجائیں تیار۔۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بری خبرسنادی

پاور سیکٹر میں پی ٹی آئی حکومت کا اربوں روپے کا گھپلا بے نقاب

پاور سیکٹر میں پی ٹی آئی حکومت کا اربوں روپے کا گھپلا بے نقاب

لیگی رہنما نذیر چوہان کی ضمانت منظور، پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے گلے لگالیا

لیگی رہنما نذیر چوہان کی ضمانت منظور، پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے گلے لگالیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پنجاب حکومت کے حلف لینے والے 21 وزرا کو قلم دان تفویض

پنجاب حکومت کے حلف لینے والے 21 وزرا کو قلم دان تفویض

دانیہ کو کچھ ہوا تو ذمہ دار کون ہوگا،دانیہ شاہ کی والدہ نے بڑااعلان کردیا

دانیہ کو کچھ ہوا تو ذمہ دار کون ہوگا،دانیہ شاہ کی والدہ نے بڑااعلان کردیا

سعودی عرب ترقی کی راہ پر گامزن، بڑی خبر آگئی

سعودی عرب ترقی کی راہ پر گامزن، بڑی خبر آگئی

پی ٹی آئی پر پابندی؟ قانونی ٹیم کا حکومت کو محتاط رہنے کا مشورہ

پی ٹی آئی پر پابندی؟ قانونی ٹیم کا حکومت کو محتاط رہنے کا مشورہ

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

10 سال سے پنسل پر دھاگوں سے قرآن بُن رہا ہوں۔۔پولیس والے نے قرآن مجید سے محبت کی انوکھی مثال قائم کردی

10 سال سے پنسل پر دھاگوں سے قرآن بُن رہا ہوں۔۔پولیس والے نے قرآن مجید سے محبت کی انوکھی مثال قائم کردی

وفاق نے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو خط لکھ دیا

وفاق نے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو خط لکھ دیا

ایف آئی اے نے اہم شخصیت کو گرفتار کرلیا

ایف آئی اے نے اہم شخصیت کو گرفتار کرلیا

سی اے اے کے ساتھ تنازع، پی ایس او کا تمام ہوائی اڈوں پر ایندھن کی سہولت روکنے کا امکان

سی اے اے کے ساتھ تنازع، پی ایس او کا تمام ہوائی اڈوں پر ایندھن کی سہولت روکنے کا امکان