04:11 pm
طالبان کے حملے میں افغان فوج کے 17 اہلکار ہلاک،عارضی جنگ بندی پر امریکہ اور طالبان کا بیان سامنے آگیا

طالبان کے حملے میں افغان فوج کے 17 اہلکار ہلاک،عارضی جنگ بندی پر امریکہ اور طالبان کا بیان سامنے آگیا

04:11 pm

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک ) افغانستان میں طالبان نے ایک حملے میںافغان فوج کے 17 اہلکاروں کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ طالبان لیڈر مبینہ طور پر امریکہ کے ساتھ عارضی فائر بندی پر غور کر رہے ہیں تاکہ افغانستان سے امریکی فوجوں کے انخلا سے متعلق معاہدہ طے کیا جا سکے.تخار صوبے کے سرکاری ترجمان جواد ہیجری نے امریکی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ حملے میں صوبے کی ایک فوجی چوکی کو نشانہ بنایا گیا ترجمان نے بتایا کہ اس چوکی پر طالبان مخالف حکومت نواز ملیشیا کے اہلکار ڈیوٹی دے رہے تھے کہ اچانک طالبان نے ان پر حملہ کر دیا ترجمان نے بتایا کہ اس حملے میں چار افراد زخمی بھی ہوئے ہیں.
 
امریکی حکام کی جانب سے طالبان کے ساتھ عارضی جنگ بندی کے معاہدوں کی خبروں کے بعد طالبان کی دوحہ دفتر میں قائم کونسل کی جانب سے جنگ بندی کی تردید سامنے آ گئی ہے قطر میں طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے جنگ بندی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا افواہوںکو شائع نہ کرے. سہیل شاہین نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ قائدین کے ساتھ مشاورت کے بعد فیصلے کا اعلان کیا جائے گا‘واضح رہے کہ واشنگٹن نے کسی بھی امن معاہدے پر دستخط سے قبل جنگ بندی کا مطالبہ کر رکھا تھا معاہدے کے ذریعے امریکی فوجی 18 سال بعد پہلی مرتبہ افغانستان چھوڑ سکیں گے. اس وقت افغانستان میں 12 ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں واشنگٹن کی خواہش ہے کہ امن معاہدے میں طالبان یہ بھی وعدہ کریں کہ وہ افغانستان کو کسی دہشت گرد گروپ کی پناہ گاہ یا اڈہ نہیں بننے دیں گے. طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ اس حملے میں حکومت نواز ملیشیا کے 21 اہلکار ہلاک کر دیے گئے جبکہ طالبان کو کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا افغانستان میں شدید سردی کے باوجود طالبان کے حملے جاری ہیں اور گذشتہ ہفتے کے دوران طالبان نے سرکاری فوجوں کے 50 سے زائد اہلکاروں کو ہلاک کیا ہے تاہم سرکاری اہلکاروں کا کہنا ہے کہ افغانستان کی فوج کی طرف سے جوابی کارروائی کے دوران طالبان کو بھاری جانی نقصان پہنچایا گیا ہے.یہ ہلاکت خیز کارروائی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب طالبان قیادت مبینہ طور پر امریکہ کی سربراہی میں غیر ملکی فوجوں کے ساتھ ایک ہفتے کی عارضی فائر بندی پر رضامند کی خبریں سامنے آئیں جو آئندہ ہ ماہ کے اوائل سے شرع ہو سکتی ہے.کہا جارہا ہے کہ اس عارضی فائر بندی سے طالبان اور امریکہ کے درمیان امریکی فوجیوں کے انخلا سے متعلق معاہدے کی راہ ہموار ہو سکتی ہے‘طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ طالبان کی لیڈرشپ کونسل جنگ بندی پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے تاہم ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے اور فیصلے کا اعلان مشاورت اور غور و فکر مکمل ہونے پر کر دیا جائے گا. ذرائع کے مطابق طالبان کا خیال ہے کہ عارضی فائر بندی کے اعلان کے بعد امریکہ کے ساتھ امن بات چیت فوری طور پر شروع ہو سکتی ہے جس میں افغانستان سے غیر ملکی فوجوں کی واپسی کا امکان پیدا ہو جائے گا‘امریکہ نے طالبان کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ اس ماہ منقطع کرتے ہوئے طالبان سے کہا تھا کہ وہ بات چیت کو آگے بڑھانے کی خاطر عارضی فائر بندی پر رضامند ہو.

تازہ ترین خبریں

ویلکم ٹو پی ٹی آئی ۔۔اداکارہ لیلیٰ زبیری پی ٹی آئی وومن ونگ کی رکن بن گئیں

ویلکم ٹو پی ٹی آئی ۔۔اداکارہ لیلیٰ زبیری پی ٹی آئی وومن ونگ کی رکن بن گئیں

پورا ہفتہ بارشیں، آئندہ سات دن کہاں کہاں برسات ہو گی؟ تفصیلی پیشنگوئی آگئی

پورا ہفتہ بارشیں، آئندہ سات دن کہاں کہاں برسات ہو گی؟ تفصیلی پیشنگوئی آگئی

عمران خان کا تگڑا سیاسی یارکر، پیپلزپارٹی رہنما کی وکٹ اڑا لی

عمران خان کا تگڑا سیاسی یارکر، پیپلزپارٹی رہنما کی وکٹ اڑا لی

اے این پی کی حکومت سے علیحدگی، امیر حیدر خان ہوتی نے اعلان کر دیا

اے این پی کی حکومت سے علیحدگی، امیر حیدر خان ہوتی نے اعلان کر دیا

کیا آپکا اب بھی آرمی چیف سے رابطہ ہے؟ صحافی کے سوال پر عمران خان کا حیران کن ردِ عمل

کیا آپکا اب بھی آرمی چیف سے رابطہ ہے؟ صحافی کے سوال پر عمران خان کا حیران کن ردِ عمل

اوگرا نے کتنے روپے پیٹرول کی قیمت بڑھانے کی تجویز دی تھی؟ تہلکہ خیز انکشاف

اوگرا نے کتنے روپے پیٹرول کی قیمت بڑھانے کی تجویز دی تھی؟ تہلکہ خیز انکشاف

عنقریب صدر مملکت شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینےکا کہیں گے، شیخ رشید کی پیش گوئی

عنقریب صدر مملکت شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینےکا کہیں گے، شیخ رشید کی پیش گوئی

"  وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاملے پر منصور علی خان نے دونوں پارٹیوں کو مشورہ دے دیا، ایسا کیوں کہا ؟ جانیں 

" وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاملے پر منصور علی خان نے دونوں پارٹیوں کو مشورہ دے دیا، ایسا کیوں کہا ؟ جانیں 

شاہ محمود اشارے دے رہے ہیں کہ اگلی مرتبہ مجھے وزیراعلی بنایا جائے،سینئر صحافی ہارون الرشید نے بڑی خبر بریک کر دی

شاہ محمود اشارے دے رہے ہیں کہ اگلی مرتبہ مجھے وزیراعلی بنایا جائے،سینئر صحافی ہارون الرشید نے بڑی خبر بریک کر دی

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم کیا ہے ؟جانیں مکمل تفصیلات

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم کیا ہے ؟جانیں مکمل تفصیلات

ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا، عید الاضحی 10 جولائی کو منائی جائے گی

ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا، عید الاضحی 10 جولائی کو منائی جائے گی

حکومت کی عوام پر پھر سے پیٹرول بم گرانے کی تیاری ،پانچ دس روپے نہیں بلکہ کتنے روپے اضافہ ہونے والا ہے ؟ جانیں 

حکومت کی عوام پر پھر سے پیٹرول بم گرانے کی تیاری ،پانچ دس روپے نہیں بلکہ کتنے روپے اضافہ ہونے والا ہے ؟ جانیں 

ہماری زبان بندی اور ہاتھ باندھ کر کہتے الیکشن جیت کر دکھاؤ،نئے الیکشن کیلئے24 گھنٹے سے بھی کم وقت دیا گیا،ق لیگ پھٹ پڑی

ہماری زبان بندی اور ہاتھ باندھ کر کہتے الیکشن جیت کر دکھاؤ،نئے الیکشن کیلئے24 گھنٹے سے بھی کم وقت دیا گیا،ق لیگ پھٹ پڑی

پرویز مشرف اس وقت پاکستان میں موجود ہیںمیرے ایک جاننے والے ڈاکٹر مل کر آئے ہیں ،وہ کس حال میں ہیں ؟ 

پرویز مشرف اس وقت پاکستان میں موجود ہیںمیرے ایک جاننے والے ڈاکٹر مل کر آئے ہیں ،وہ کس حال میں ہیں ؟