02:47 pm
اسلامی دنیا کے معزول حکمرانوں کے خاندان الموج میں جاکر کیوں رہتے ہیں ؟

اسلامی دنیا کے معزول حکمرانوں کے خاندان الموج میں جاکر کیوں رہتے ہیں ؟

02:47 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر کالم نگار جاوید چوہدری اپنے کالم ’’ یہ صرف قبر نہیں‘‘ میں لکھتے ہیں کہ ۔۔۔۔مسقط کے اندر الموج (ویوز) نام کا ایک وسیع رہائشی کمپاؤنڈ ہے‘ یہ سمندر کے کنارے ہے اور یہ ہر لحاظ سے دوبئی لگتا ہے‘ یہ انٹرنیشنل کمیونٹی کا کمپاؤنڈ ہے‘ آپ اس میں داخل ہوں آپ کو محسوس ہوگا آپ کسی عرب ملک کی بجائے یورپ میں پھر رہے ہیں‘ اسلامی دنیا کے زیادہ تر معزول حکمرانوں کے خاندان الموج میں رہتے ہیں‘ کرنل قذافی کی فیملی بھی یہاں رہتی ہے اور شام‘ یمن‘ عراق اور لبنان کے معزول حکمرانوں اور وزراءکے
 
بچے بھی۔سلطان قابوس حالات کے شکار حکمرانوں کے برے وقت کے ساتھی ثابت ہوتے تھے‘ یہ ہر لٹے پٹے حکمران اور اس کے خاندان کے لیے اپنے دروازے کھول دیتے تھے‘ شاید یہی وجہ ہے ان کے جنازے میں وہ تمام لوگ موجود تھے جنہیں پوری دنیا مل کر ایک جگہ نہیں بٹھا سکی‘ مصر کے مورسی اور السیسی دونوں گروپ ایک دوسرے سے لڑ رہے ہیں‘ یمن میں حوثیوں اور حکومت کے درمیان لڑائی چل رہی ہے‘ شام میں تین مختلف اسلامی طاقتیں ایک دوسرے کے سر اتار رہی ہیں اور ایران اور سعودی عرب کا تنازع بھی آخری سٹیج پر پہنچ چکا ہے مگر آپ سلطان قابوس کا کمال دیکھیے‘ ان سب طاقتوں کے سربراہ اور نمائندے سلطان کے جنازے میں موجود تھے۔یہ سب مل کر ان کے درجات کی بلندی کی دعا کر رہے تھے‘آپ یہ دیکھیے اومان واحد عرب ملک ہے جس میں کوئی ولی عہد نہیں تھا‘ سلطان کے انتقال کے بعد ان کی وصیت کھولی گئی‘ سلطان نے ہیثم بن طارق السعید کو بادشاہ نامزدکیا تھا اور پورے خاندان اور ملک میں سے کسی نے چوں تک نہ کی‘ ہر شخص نے سلطان کے فیصلے پر آمین کہہ دی‘ پوری دنیا کا خیال تھا سلطان قابوس کے بعد تخت اور تاج کے ایشو پر اومان بکھر جائے گا لیکن سلطان کے اخلاص اور محبت نے انتقال کے بعد بھی ملک کو جوڑے رکھا۔ملک میں کسی جگہ بغاوت ہوئی اور نہ شورش‘ کسی نے مخالفانہ آواز تک نہیں نکالی اور سلطان بلا کے مستقل مزاج بھی تھے‘ یہ جو کام شروع کر دیتے تھے یہ اسے پایہ تکمیل تک پہنچا کر دم لیتے تھے‘ یہ ہو نہیں سکتا تھا سلطان قابوس نے کوئی کام شروع کیا ہو اور وہ کام مکمل نہ ہوا ہو چناں چہ میں سمجھتا ہوں سلطان قابوس کی قبر صرف قبر نہیں یہ اسلامی دنیا کے تمام حکمرانوں کے لیے روشن مثال ہے اور یہ مثال ثابت کرتی ہے انسان اگر دنیا میں کچھ کرنا چاہے تو یہ پوری قوم کا مقدر بدل سکتا ہے اور اس کے جانے کے بعد اس مٹی کی چھوٹی سی ڈھیری دنیا کا سب سے بڑا مقبرہ بن سکتی ہے۔لوگ اس کی کچی قبر کی مٹی کو سرمہ بنا لیتے ہیں اور سلطان قابوس زندہ تھے تو یہ کمال تھے‘ یہ انتقال فرما گئے تو یہ کمال سے بھی بڑا کمال بن گئے‘ یہ ثابت کر گئے لوگوں کی خدمت کرنے والے حکمران مزاروں اور مقبروں کے محتاج نہیں ہوتے‘ ان کی کچی قبریں بھی تاج محل سے بڑی اور قیمتی ہوتی ہیں۔

تازہ ترین خبریں

ایک خاتون نےمرد بن کر دو ، دوشادیاں رچالیں اور پھر۔۔ ۔وہ کام کر دکھایا کہ سننے والوں پر لرزہ طاری ہو جائے 

ایک خاتون نےمرد بن کر دو ، دوشادیاں رچالیں اور پھر۔۔ ۔وہ کام کر دکھایا کہ سننے والوں پر لرزہ طاری ہو جائے 

بچے بھوکے ہوتے ہی لیکن کھانا نہیں مانگتے کہیں ’ماں‘ خودکشی نہ کرلے، بچوں کی بھوک ماں کیسے برداشت کرے؟

بچے بھوکے ہوتے ہی لیکن کھانا نہیں مانگتے کہیں ’ماں‘ خودکشی نہ کرلے، بچوں کی بھوک ماں کیسے برداشت کرے؟

معمولی تلخ کلامی، پاکستان کے اہم شہر کے اسسٹنٹ کمشنر کو قتل کر دیا گیا 

معمولی تلخ کلامی، پاکستان کے اہم شہر کے اسسٹنٹ کمشنر کو قتل کر دیا گیا 

چھٹی کے روز پاکستان میں دوسرا بڑا سانحہ، کئی اموات 

چھٹی کے روز پاکستان میں دوسرا بڑا سانحہ، کئی اموات 

معروف اداکارہ نےاپنے مداحوں کوبغیر شادی ماں بننے کی خوشخبر ی سنا دی

معروف اداکارہ نےاپنے مداحوں کوبغیر شادی ماں بننے کی خوشخبر ی سنا دی

ویسٹ انڈیز ٹیم کا دورہ پاکستان، ہرلعزیز کھلاڑی انجری کے باعث ٹیم سے باہر 

ویسٹ انڈیز ٹیم کا دورہ پاکستان، ہرلعزیز کھلاڑی انجری کے باعث ٹیم سے باہر 

دشمن چاہ کر بھی کرکٹ کو پاکستان سے ختم نہ کرسکا، پی ایس ایل 7 کیلئے کتنے غیر ملکی کرکٹرز دستیاب ہیں؟ بڑے بڑے نام شامل

دشمن چاہ کر بھی کرکٹ کو پاکستان سے ختم نہ کرسکا، پی ایس ایل 7 کیلئے کتنے غیر ملکی کرکٹرز دستیاب ہیں؟ بڑے بڑے نام شامل

واٹس ایپ کے وہ سب سے خاص فیچرز جو صرف آئی فون پر استعمال کیے جاسکتے ہیں

واٹس ایپ کے وہ سب سے خاص فیچرز جو صرف آئی فون پر استعمال کیے جاسکتے ہیں

روس آئندہ برس کس ملک پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے؟ امریکیوں کی نیندیں حرام ہو گئیں، پوری دنیا میں ہلچل مچا دی

روس آئندہ برس کس ملک پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے؟ امریکیوں کی نیندیں حرام ہو گئیں، پوری دنیا میں ہلچل مچا دی

وہ بیٹا جس نےاپنےباپ کی 122ارب ڈالرز کی جائیداد لینے سے صاف انکار کر دیالیکن وجہ کیا بتائی؟

وہ بیٹا جس نےاپنےباپ کی 122ارب ڈالرز کی جائیداد لینے سے صاف انکار کر دیالیکن وجہ کیا بتائی؟

سانحہ سیالکوٹ: معاملہ چیف جسٹس کے پاس پہنچ گیا لیکن اس میں کیا استدعا کی گئی؟ بڑی خبر 

سانحہ سیالکوٹ: معاملہ چیف جسٹس کے پاس پہنچ گیا لیکن اس میں کیا استدعا کی گئی؟ بڑی خبر 

10 دسمبر کو پاکستانیوں کو کیا بڑی خوشخبری ملنے جا رہی ہے ؟ عوام وزیر اعظم عمران خان کے انتظار میں بیٹھ گئی 

10 دسمبر کو پاکستانیوں کو کیا بڑی خوشخبری ملنے جا رہی ہے ؟ عوام وزیر اعظم عمران خان کے انتظار میں بیٹھ گئی 

سری لنکن منیجر کو قتل کرنے کے بعد ملزم کہاں چھپے ہوئے تھے؟ 6 اہم ترین گرفتاریاں  

سری لنکن منیجر کو قتل کرنے کے بعد ملزم کہاں چھپے ہوئے تھے؟ 6 اہم ترین گرفتاریاں  

انتہائی افسوسناک خبر، طیارہ گر کر تباہ، سوار تمام افراد چل بسے 

انتہائی افسوسناک خبر، طیارہ گر کر تباہ، سوار تمام افراد چل بسے