06:22 pm
سلیمانی کو ہلاک کرنے والے امریکیوں کونوازنے کی تیاریاں

واشنگٹن (این این آئی)امریکا کی حکمراں ری پبلکن پارٹی کے تینتالیس سینیٹروں پر مشتمل گروپ نے ایک قرارداد پیش کی ہے،اس میں ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت میں کردار ادا کرنے والے امریکی فوجیوں اور انٹیلی جنس کمیونٹی کے ارکان کواعزاز سے نوازنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے ری پبلکن سینیٹر ٹیڈ کروز نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اس قرارداد کا متن پوسٹ کیا ہے۔اس میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو عراق ، افغانستان اور دوسرے علاقوں میں دہشت گردی کے حملوں کا ذمے
 
دار قراردیا گیا ہے جن کے نتیجے سیکڑوں امریکی اہلکار مارے گئے تھے۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ان امریکی اہلکاروں پر حملوں کے لیے ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب کی القدس فورس نے ہتھیار اور گولہ بارود مہیا کیا تھا۔میجرجنرل قاسم سلیمانی تین جنوری کو عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہوائی اڈے کے نزدیک امریکا کے ایک ڈرون حملے میں مارے گئے تھے۔پینٹاگان نے تب ایک بیان میں کہا تھا کہ یہ آپریشن ایران کے مستقبل میں حملوں کے منصوبوں کو ناکام بنانے کے لیے کیا گیا تھا۔اس نے مزید کہا تھا کہ امریکا دنیا بھر میں امریکیوں اور اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات جاری رکھے گا۔مقتول میجر جنرل قاسم سلیمانی نے مشرقِ اوسط میں ایران کی گماشتہ جنگوں میں اہم کردار ادا کیا تھا۔انھوں نے ایران کی آلہ کار ملیشیاؤں کو عسکری تربیت دے کر منظم کیا تھا۔ وہ ایران کے ہم نوا ملکوں کے سیاسی لیڈروں سے مذاکرات بھی کرتے رہے تھے۔ ‎

تازہ ترین خبریں

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو نااہل قرار دے دیا

پنجاب حکومت کو بڑا جھٹکا لگ گیا، لاہور ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ سنا دیا

بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان کے دورہ روس کا دفاع

سپریم کورٹ نے پراسیکیوشن کو ہائی پروفائل کیسز واپس لینے سے روک دیا

آپ کی شکل اچھی ہو تو آپ کے مرد ساتھی ۔۔۔پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زرتاج گل کا معنی خیز بیان آگیا

حکومت قائم رہے گی یا اسمبلیاں تحلیل ہوں گی؟ اگلے دو دن انتہائی اہم قرار۔۔وزیراعظم شہباز شریف کو کس کی یقین دہانی کا انتظار ہے؟

حمزہ شہباز عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں؟  حکومتی اتحادیوں نے فیصلہ سنا دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجونےتحریک عدم اعتماد پر دستخط  کرنے والے ارکان کیخلاف انتہائی اقدام اٹھانے کا اعلان کر دیا

عمران خان سے متعلق ہوشربا انکشافات، فرح گوگی اور مانیکاخاندان کے پول کھول کر رکھ دیئے

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

بطورگورنر پنجاب عہدے سے برطرفی کیخلاف درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

آئندہ دو روز موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

ہنگامہ خیز واپسی، عامر لیاقت نے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد نئی ویڈیو جاری کر دی، حیران کن دعویٰ کر دیا

10کلو آٹے کا تھیلا کتنے سو روپے کا ملے گا؟ حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی