03:32 pm
تجارتی مفادات آڑے آگئے‘یورپین پارلیمنٹ میں بھارت کے خلاف ووٹنگ ملتوی

تجارتی مفادات آڑے آگئے‘یورپین پارلیمنٹ میں بھارت کے خلاف ووٹنگ ملتوی

03:32 pm


برسلز: یورپین پارلیمنٹ میں بھارت کے متنازع شہریت قانون کے حوالے سے آنے والی قرارداد پر ووٹنگ مارچ تک ملتوی کردی گئی ہے قرارداد بحث کیلئے پیش کی گئی تو 199 ارکان کے مقابلے میں 271 ارکان نے مارچ تک ووٹنگ کو ملتوی کردیا، لیکن اس موضوع پر پارلیمنٹ میں مختلف ارکان نے اپنی رائے کا اظہار کیا.
کشمیری نژاد رکن یورپی پارلیمان محمد شفیق نے کہا کہ ہمیں تاریخ کا ایک سبق یا رکھنا چاہیے، ایک سبق جو اس ہاﺅس کیلئے تکلیف دہ ہے کیونکہ اسی سبق کی وجہ سے یہ پارلیمنٹ وجود میں آئی تھی انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایسا گروہ ہیں جو دوسروں کو اسٹیٹ لیس اور ریاست سے بے دخل ہوتا ہوا دیکھ رہے ہیں.انہوں نے کہا کہ ہم ایسا ہونے کو روک سکتے ہیںمیں نے بہت کوشش کی کہ یہ قرارداد پیش ہو لیکن خدانخواستہ اگر اسٹیٹ لیس اور ریاست سے بے دخل لوگوں کا ایک نیا گروپ وجود میں آیا تو میں وہاں جاﺅں گا اور لوگوں کو بتاﺅں گا کہ میں نے ہر وہ کوشش کی جس کے ذریعے اس سے بچا جاسکتا تھا‘لیکن اونچی کرسیوں پر کچھ ایسے لوگ بیٹھے تھے جن کیلئے تجارت اور کاروبار انسانی حقوق سے زیادہ بڑا تھا.
 
انہوں نے یورپین کمیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل صرف آپ نے اس لئے کیا ہے اسی دوران ایک ممبر نے نکتہ اعتراض پر سوال کیا کہ کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ بھارت میں قانون سازی کے اس عمل سے کتنے لوگ اسٹیٹ لیس ہو جائیں گے؟شفق محمد نے جواب دیا کہ ابھی یہ قانون صرف آسام میں لاگو ہوا تھا تو وہاں پر 19 لاکھ لوگ سامنے آئے جن کیلئے ڈیٹینشن سینٹر بن چکے ہیں. شفق محمد ایم ای پی نے کہا کہ میں آپ کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ تاریخ میں اسی طرح کا ایک قانون نیورمبرگ جرمنی میں یہودیوں کے خلاف بھی بنایا گیا تھا ایک ایکٹ کے پارلیمنٹ سے پاس ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ وہ قانونی طور پر جائز ہے میں اس قرارداد کو اپنی دراز میں محفوظ رکھوں گا اور مجبور لوگوں کے سامنے ان قوتوں اور لوگوں کا نام لوں گا، جنہوں نے اس قرارداد پر ووٹنگ کو ہونے سے روکا. رکن یورپی پارلیمان جان ہاورتھ نے کہا کہ یہ قانون مسلمانوں کے خلاف ہے یہ امتیاز پر مبنی قانون ہے جو ایک خاص مذہب کو نشانہ بناتا ہے اس قانون کے ذریعے مسلمانوں کو تنہا کردیا گیا ہے۔ اس قانون کے پس منظر میں بھارت کے سیکولر ہونے کی وضاحت سامنے آنی چاہیے. جان ہاورتھ نے مودی حکومت پر واضح الفاظ میں الزام عائد کیا کہ یہ ہندو نیشنل ازم کی حکومت ہے ایک پاپولسٹ حکومت جیسی دنیا میں اور بھی نظر آرہی ہیں انہوں نے کہا کہ یہاں یورپین پارلیمنٹ سے یہ واضح پیغام جانا چاہئے کہ کشمیر ہو یا شہریت کا قانون، انسانی حقوق کا مکمل احترام ہونا چاہئے ایسا نہ ہونے کی صورت میں ہمارے تعلقات مشکل میں پڑ سکتے ہیں.بحث میں حصہ لیتے ہوئے مائیکل گاہلر نے کہا کہ بھارت کے شہریت کے قانون کے بارے میں سوال یہ اٹھ رہا ہے کہ یہ قانون بہت سے لوگوں کے لیے مشکل ہے اور وہ اس سے جڑی قانونی ضروریات کو پورا نہیں کر پائیں گے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آف انڈیا کا یہ فرض ہے کہ وہ اس معاملے کو قانون کے مطابق دیکھے.پارلیمنٹ میں گرینز سے تعلق رکھنے والے اسکاٹ اینسلی نے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ مجھے اس بات پر افسوس ہے کہ ہم بھارت کے اسلامو فوبیک سٹیزن شپ ایکٹ پر ووٹنگ ملتوی کر رہے ہیں ای پی پی نے اس قرارداد پر دستخط کیے اور آج انہوں نے ووٹنگ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا یہاں بھارت کی سیاسی لابی کا بہت دباﺅ تھا.انہوں نے کہا کہ ہم انسانی حقوق کی حفاظت کی بجائے ایک اور بھارت ای یو ٹریڈ سمٹ کی طرف جارہے ہیں ہم نے 200 ملین بھارتی مسلمانوں کو جو کہ یورپ کی آبادی کا پچاس فیصد بنتے ہیں کے ساتھ کھڑا ہونے کو مسترد کردیا ہے ہم نے انہیں بے وطنی، تشدد سہنے اور باہر نکال دئیے جانے کے خوف میں مبتلا کردیا ہے. انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ آف آسام میں ایک اعشاریہ نو ملین لوگ پہلے ہی مودی حکومت کی اس تحریک کا شکار ہو چکے ہیں یہ ان کیلئے شرم کا مقام ہے. انہوں نے یورپین کمشنر ہیلینا ڈالی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج آپ نے یہ ثابت کیا ہے کہ اچھے لوگ وہ ہوتے ہیں جو کچھ نہیں کرتے اپنی تقریر کے اختتام پر انہوں نے یورپین یونین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو یہ موقع نہ دیں کہ وہ آپ پر دباﺅ ڈال سکے، بلکہ ہمیں انسانی حقوق کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا ہمیں عمل کرنا ہوگا اور الفاظ کو عمل کا ساتھ دینا چاہئے. فابیو مازیو کیستالدو نے کہا کہ بھارت میں پاس کردہ سی اے اے قانون امتیازی ہے یہ کچھ لوگوں کو یہ حق دیتا ہے اور کچھ کو نہیں اگر یہ بات درست نہیں تو یہ کیوں میانمار کے روہنگیا، بنگلہ دیش کے بہاریوں اور پاکستان کے احمدیوں اور دیگر کو اس میں شامل نہیں کرتا.رکن پارلیمان فل بینین نے کہا کہ یہ شہریت کا قانون مسلمانوں کو تحفظ نہیں دیتا یہ قانون اپنے اندر امتیازی خصوصیات رکھتا ہے اس سے لوگ متاثر ہونگے اسی بحث کے دوران بھارت کے ہمدرد یا اس سے آبائی طور پر تعلق رکھنے والے ممبران نے اسے بھارت کا اندرونی معاملہ قراردیا اور اٹھائے جانے والے خدشات کی نفی کی. بحث کے آغاز سے قبل یورپین کمشنر ہیلینا ڈالی نے یورپین خارجہ امور کے سربراہ کی جانب سے اپنے بیان میں یورپ اور بھارت کے درمیان تعلقات اور گرمجوشی کو سراہا انہوں نے بتایا کہ 13 مارچ کو بھارتی وزیراعظم مودی برسلز کا دورہ کر رہے ہیں جبکہ 16 اور 17 جنوری کو یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزف بوریل نے بھی بھارت کا دورہ کیا تھا جس میں تمام موضوعات زیر بحث آئے ہیں یہ معاملہ بھارت کی سپریم کورٹ میں ہے اس کا انتظار کرنا چاہیئے.

تازہ ترین خبریں

پاک بھارت ٹاکرا ، وزیر اعظم پاکستان بھی پر جوش ، عمران خان نے اہم اعلان کر دیا

پاک بھارت ٹاکرا ، وزیر اعظم پاکستان بھی پر جوش ، عمران خان نے اہم اعلان کر دیا

ماہرین کی لرزہ خیز پیشن گوئی ، پاکستان میں زلزلے سے کس بڑ ے شہر کے 2ٹکڑے اور پاکستان کے کئی شہر صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے؟ جانیں 

ماہرین کی لرزہ خیز پیشن گوئی ، پاکستان میں زلزلے سے کس بڑ ے شہر کے 2ٹکڑے اور پاکستان کے کئی شہر صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے؟ جانیں 

ڈی جی آئی ایس آئی کی وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب روانگی کی اطلاعات، حہقیقت منظر عام پر

ڈی جی آئی ایس آئی کی وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب روانگی کی اطلاعات، حہقیقت منظر عام پر

مہوش حیات کا وزیر اعظم عمران خان بارے حیران کن بیان ، عوام سے کیا درخواست کر دی ؟ 

مہوش حیات کا وزیر اعظم عمران خان بارے حیران کن بیان ، عوام سے کیا درخواست کر دی ؟ 

ایک بار پھر شدید بارش اور ژالہ باری ۔۔ پاکستان کے کون کون سے شہر جل تھل ایک ہو رہے ہیں ؟ جانیے تفصیل

ایک بار پھر شدید بارش اور ژالہ باری ۔۔ پاکستان کے کون کون سے شہر جل تھل ایک ہو رہے ہیں ؟ جانیے تفصیل

یا اللہ خیر ! پولیس کے 30ہزار جوان اسلام آباد طلب کر لیے گئے ، کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

یا اللہ خیر ! پولیس کے 30ہزار جوان اسلام آباد طلب کر لیے گئے ، کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

اللہ پاک کی قدرت ، چھپکلی اپنی دم خود کیوں توڑ دیتی ہے؟ حیران کن وجہ

اللہ پاک کی قدرت ، چھپکلی اپنی دم خود کیوں توڑ دیتی ہے؟ حیران کن وجہ

دودھ کی قیت میں دس، بیس یا تیس نہیں بلکہ اکٹھے کتنے روپے اضافہ کیا جا رہا ہے ؟ پاکستانی جان لیں 

دودھ کی قیت میں دس، بیس یا تیس نہیں بلکہ اکٹھے کتنے روپے اضافہ کیا جا رہا ہے ؟ پاکستانی جان لیں 

پٹرول کی قیمت میں 20 روپے کمی کر دی گئی مگر اصل قیمت سے 20 روپے کم پٹرول صرف کن پاکستانیوں کو مل سکے گا ؟ جانیں 

پٹرول کی قیمت میں 20 روپے کمی کر دی گئی مگر اصل قیمت سے 20 روپے کم پٹرول صرف کن پاکستانیوں کو مل سکے گا ؟ جانیں 

کن پاکستانیوں کو پٹرول اصل قیمت سے 20روپے کم قیمت پر ملے گا ؟ پٹرولیم ڈویژن حکام نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

کن پاکستانیوں کو پٹرول اصل قیمت سے 20روپے کم قیمت پر ملے گا ؟ پٹرولیم ڈویژن حکام نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

وزیر اعظم کے ترجمان کی خاتون صحافی عاصمہ شیرازی کیساتھ ایسی حرکت کہ بات شہباز گل کی گرفتاری تک جا پہنچی ، آج کی بڑی خبر

وزیر اعظم کے ترجمان کی خاتون صحافی عاصمہ شیرازی کیساتھ ایسی حرکت کہ بات شہباز گل کی گرفتاری تک جا پہنچی ، آج کی بڑی خبر

نواز شریف اچھا یا عمران خان ؟  مہنگائی بڑھے تو سمجھ لینا حکمران چور ہے! عمران خان بیان دے کر پھنس گئے؟ ویڈیو دیکھیں

نواز شریف اچھا یا عمران خان ؟  مہنگائی بڑھے تو سمجھ لینا حکمران چور ہے! عمران خان بیان دے کر پھنس گئے؟ ویڈیو دیکھیں

مسلم لیگ ن کی کم عمر ترین رہنما ثانیہ عاشق کی نازیبا ویڈیو بھی آگئی ، حقیقت کیا ہے؟  جانیں 

مسلم لیگ ن کی کم عمر ترین رہنما ثانیہ عاشق کی نازیبا ویڈیو بھی آگئی ، حقیقت کیا ہے؟  جانیں 

پاکستان کے ان علاقوں کا انٹر نیٹ بند کر دو ، وزارت داخلہ نے منظوری دیدی، پاکستانی جان لیں 

پاکستان کے ان علاقوں کا انٹر نیٹ بند کر دو ، وزارت داخلہ نے منظوری دیدی، پاکستانی جان لیں