03:30 pm
یورپ میں امریکہ کے زیر انتظام فوجی مشقوں کا ہدف روس نہیں ، نیٹو سربراہ

یورپ میں امریکہ کے زیر انتظام فوجی مشقوں کا ہدف روس نہیں ، نیٹو سربراہ

03:30 pm


برسلز : نیٹو کے سربراہ جینز سٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ مشرقی یورپ میں وسیع پیمانے پر فوجی مشقوں کے لئے امریکی و اتحادی دستوں کی آمد میں روس کے خلاف کوئی مقصد کارفرما نہیں ۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے بتایا کہ پچیس سال میں یورپ میں امریکی فوجیوں کی یہ سب سے بڑی تعیناتی ہو گی جن سے نیٹو اور یورپ کی آزادی وسلامتی کے حوالے سے امریکی عزم کا اظہار ہوگا۔
 
اسٹولٹن برگ نے کہا کہ یہ دفاعی مشقیں ہیں کسی خاص ملک کے خلاف نہیں بلکہ ان سے نیٹو اتحادیوں کو حسب ضرورت مدد اور تحفظ فراہم کرنے کے لئے ایک بڑی طاقت کی امریکہ سے یورپ منتقلی کی صلاحیت ظاہر ہو گی ۔ انہوں نے بتایا کہ ڈیفنڈر یورپ 2020 ء کے نام سے مشقین لیتھووینیا ، اسٹونیا اور لیٹویا میں ہوں گی ۔ یہ تینوں بالٹک ریاستیں نیٹو کی رکن ہیں اور رواں سال سوویت یونین سے آزادی کی 30 ویں سالگرہ منا رہی ہیں تاہم روس کو بھی اپنی حدود میں خود کو محفوظ بنانے کا پورا حق حاصل ہے۔ ایک نیٹو عہدیدار کے بقول 9 مئی کو ان مشقوں کے دوران نازی جرمنی کے خلاف روسی فتح کی 75 ویں سالگرہ تقریبات ماسکو میں انعقاد پذیر ہوں گی۔ اسٹولٹن برگ کا کہنا ہے کہ امریکہ نے روس اور یورپی سلامتی و تعاون تنظیم (او ایس سی ای) کے ممبران کو اس حوالے سے پیشگی آگاہ کر دیا ہے۔ امریکہ کے زیر انتظام ان مشقوں میں 18 ممالک کے تقریبا 37 ہزار فوجی حصہ لیں گے۔ یہ مشقیں مئی اور جون میں جرمنی ، پولینڈ اورتین بالٹک ریاستوں میں ہورہی ہیں۔ اس سلسلے میں 20 ہزار امریکی فوجی آنے والے دو ماہ میں یورپ منتقل ہوجائیں گے۔ نیٹو عہدیدار کے مطابق یہ مشقیں فروری سے جون تک جاری رہیں گی ۔ یہ مشقیں ان شکوک و شبہات کے درمیان شروع ہو رہی ہے کہ آیا امریکہ اب بھی یورپ کے دفاع کے لئے تیار ہے یا نہیں۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ابتدا میں نیٹو کے مستقبل کے حوالے سے غیر یقینی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک متروک اتحاد قرار دیا تھا تاہم جرمنی اور دیگر یورپی ممالک کی جانب سے دفاعی اخراجات کے وعدے پر انہوں نے اتحاد سے اپنی وابستگی کی تصدیق کی ہے۔ 2014 میں روس کی طرف سے جزیرہ نما کریمین کے الحاق کے بعد نیٹو نے مشرقی یورپ میں اپنی موجودگی کو نمایاں طور پر مستحکم کرتے ہوئے فوج کی تیزی سے تعیناتی کی صلاحیت پیدا کردی ہے۔

تازہ ترین خبریں

تیل کی قیمتیں کنٹرول سے باہر، عالمی مارکیٹ میں پھر کتنا اضافہ ہو گیا؟ تشویشناک خبر آگئی

تیل کی قیمتیں کنٹرول سے باہر، عالمی مارکیٹ میں پھر کتنا اضافہ ہو گیا؟ تشویشناک خبر آگئی

بجلی مہنگی اور مہنگی ، فی یونٹ قیمت میں اڑھائی روپے سے زائد اضافے کا امکان

بجلی مہنگی اور مہنگی ، فی یونٹ قیمت میں اڑھائی روپے سے زائد اضافے کا امکان

موسلا دھار بارشوں اور برفباری کا اگلا سلسلہ کب شروع ہو گا؟ محکمہ موسمیات نے کپکپادینے والی پیشنگوئی کر دی

موسلا دھار بارشوں اور برفباری کا اگلا سلسلہ کب شروع ہو گا؟ محکمہ موسمیات نے کپکپادینے والی پیشنگوئی کر دی

ڈالر 174روپے سے بھی تجاوز؟مہنگائی کے طوفان کیلئے ہو جائیں تیار،اوپن مارکیٹ سے ہوش اڑا دینے والی خبر آگئی

ڈالر 174روپے سے بھی تجاوز؟مہنگائی کے طوفان کیلئے ہو جائیں تیار،اوپن مارکیٹ سے ہوش اڑا دینے والی خبر آگئی

بلاول دل کا جانی ہے اسے 7 سیاسی خون بھی معاف ہیں، وفاقی وزیر نے دلچسپ بات کہہ دی

بلاول دل کا جانی ہے اسے 7 سیاسی خون بھی معاف ہیں، وفاقی وزیر نے دلچسپ بات کہہ دی

مریم نواز مسلسل نشانہ کیوں بنا رہیں ہیں ؟ سینئر صحافی نے اندر کی بات بتا دی

مریم نواز مسلسل نشانہ کیوں بنا رہیں ہیں ؟ سینئر صحافی نے اندر کی بات بتا دی

گوجرہ موٹروے ز ی ا د ت ی کیس، متاثرہ لڑکی کے مزید ہوشربا انکشافات، پولیس کا ساری کہانی سنا دی

گوجرہ موٹروے ز ی ا د ت ی کیس، متاثرہ لڑکی کے مزید ہوشربا انکشافات، پولیس کا ساری کہانی سنا دی

خلائی مخلوق نے ہمارے ایٹمی میزائل ناکارہ کر دیئے  امریکی ائیرفورس کے سابق کپتان کے دعوے نے تھرتھلی مچا دی

خلائی مخلوق نے ہمارے ایٹمی میزائل ناکارہ کر دیئے امریکی ائیرفورس کے سابق کپتان کے دعوے نے تھرتھلی مچا دی

’’اسحٰق ڈار نے نہ پاکستان کا پیسہ چوری کیا اور نہ ہی کوئی خفیہ بینک اکائونٹس ہیں‘‘ سابق وزیر خزانہ نے مقدمہ جیت لیا، نجی ٹی وی چینل کو معافی

’’اسحٰق ڈار نے نہ پاکستان کا پیسہ چوری کیا اور نہ ہی کوئی خفیہ بینک اکائونٹس ہیں‘‘ سابق وزیر خزانہ نے مقدمہ جیت لیا، نجی ٹی وی چینل کو معافی

موسمِ سرما کا باقاعدہ آغاز، کہاں کہاں برفباری جاری ہے؟ سیاحت کے شوقین افراد کی موجیں لگ گئیں

موسمِ سرما کا باقاعدہ آغاز، کہاں کہاں برفباری جاری ہے؟ سیاحت کے شوقین افراد کی موجیں لگ گئیں

بہت کر لیے مزے ، چلو استعفیٰ دو! وزیراعظم نے اپنے انتہائی قریبی ساتھی کی قربانی کا فیصلہ کر لیا

بہت کر لیے مزے ، چلو استعفیٰ دو! وزیراعظم نے اپنے انتہائی قریبی ساتھی کی قربانی کا فیصلہ کر لیا

نواز شریف کی نا اہلی کا فیصلہ واپس!ن لیگی کارکنان کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

نواز شریف کی نا اہلی کا فیصلہ واپس!ن لیگی کارکنان کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

آج کی سب سے بڑی خبر، ڈی جی آئی ایس آئی کے نام پر حکومت اور فوج کا اتفاق ہو گیا، نوٹیفیکیشن کب جاری ہو گا؟تصدیق کر دی گئی

آج کی سب سے بڑی خبر، ڈی جی آئی ایس آئی کے نام پر حکومت اور فوج کا اتفاق ہو گیا، نوٹیفیکیشن کب جاری ہو گا؟تصدیق کر دی گئی

 ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیرکی قبر پر مقبرہ بنایا جائے گا،نجی اخبارنے بڑادعویٰ کردیا

ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیرکی قبر پر مقبرہ بنایا جائے گا،نجی اخبارنے بڑادعویٰ کردیا