05:22 pm
ایران میں کرونا کے سبب مذہبی مقامات پر پابندیاں عائد ، نماز جمعہ کا اجتماع معطّل

ایران میں کرونا کے سبب مذہبی مقامات پر پابندیاں عائد ، نماز جمعہ کا اجتماع معطّل

05:22 pm


تہران (این این آئی)ایران میں حکام نے کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی اندرون ملک نقل و حرکت کی آزادی پر پابندیاں لگانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ پابندی اْن افراد پر بھی لاگو ہو گی جن کے اس وائرس سے متاثر ہونے کا شبہ ہے۔ اسی طرح مذہبی مقامات کے حامل شہر بالخصوص قْم میں قیود عائد کی گئی ہیں اور یہاں عارضی طور پر نماز جمعہ کے اجتماعات روک دیے گئے ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق اس بات کا اعلان وزیر صحت سعید نمکی نے ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ نمکی نے واضح کیا کہ لوگوں کی بڑے پیمانے پر
 
نقل و حرکت والے کئی شہروں میں ٹیموں کو تعینات کیا جا رہا ہے۔ ان ٹٰیموں کے عناصر وہاں لوگوں کے جسموں کے درجہ حرارت جانچیں گے .. اور وائرس میں مبتلا یا مشتبہ طور پر اس سے متاثرہ افراد کو روک دیا جائے گا۔ایرانی وزیر صحت نے لوگوں سے مطالبہ کیا کہ وہ سفر سے گریز کریں۔ انہوں نے بتایا کہ کسی بھی شہر میں مشتبہ طور پر کرونا وائرس سے متاثرہ شخص کو 14 روز تک طبی قید میں تنہا رکھا جائے گا۔ایرانی وزیر نے متعدد شہروں بالخصوص قْم میں مذہبی مقامات پر عوامی اجتماعات پر پابندی کا بھی اعلان کیا ۔ قْم شہر کو ایران میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا گڑھ شمار کیا جا رہا ہے۔مذکورہ مذہبی مقامات اور عبادت خانوں میں آنے والوں کو داخلے سے قبل ہاتھ دھونے کے لیے جراثیم سے پاک مواد، حفاظتی ماسک اور کرونا وائرس کے بارے میں موزوں معلومات فراہم کی جائے گی۔ نماز کے بعد لوگوں کو اکٹھا ہونے سے روک دیا گیا ہے اور فوری طور پر کوچ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وائرس سے متاثرہ علاقوں میں اسکولوں کی بندش میں مزید تین روز کی توسیع کر دی گئی ہے جب کہ جامعات میں یہ دورانیہ ایک ہفتے کے لیے بڑھا دیا گیا ہے۔مزید یہ کہ مذکورہ مقامات پر کچھ عرصے کے لیے نماز جمعہ کے اجتماع کو روک دیا گیا ہے۔ صورت حال کے حوالے سے ان اقدامات میں سختی یا نرمی کی جائے گی۔

تازہ ترین خبریں

ملکی حالات کے مطابق فوری انتخابات ہونے چاہئیں، شاہد خاقان عباسی

ملکی حالات کے مطابق فوری انتخابات ہونے چاہئیں، شاہد خاقان عباسی

صارفین کی عمر جاننے کیلئے فیس بک انتظامیہ نے نیا طریقہ اپنا لیا

صارفین کی عمر جاننے کیلئے فیس بک انتظامیہ نے نیا طریقہ اپنا لیا

عرب پارلیمنٹ کی جانب سے وزیراعظم کیلئے ناقابل یقین اعزاز ،خبر پڑھ کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے

عرب پارلیمنٹ کی جانب سے وزیراعظم کیلئے ناقابل یقین اعزاز ،خبر پڑھ کر آپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے

دنیابھر میں سانپ کے زہر کی فروخت کیوں بڑھ گئی ؟ جانیں

دنیابھر میں سانپ کے زہر کی فروخت کیوں بڑھ گئی ؟ جانیں

برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کےخواہشمند طلبا کیلئے خوشخبری،درخواستیں طلب

برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کےخواہشمند طلبا کیلئے خوشخبری،درخواستیں طلب

’’ش‘‘ اور ’’م‘‘ کاشورعوام کی مہنگائی سے توجہ ہٹانے کیلئے مچایا جارہا ہے،مریم اورنگزیب

’’ش‘‘ اور ’’م‘‘ کاشورعوام کی مہنگائی سے توجہ ہٹانے کیلئے مچایا جارہا ہے،مریم اورنگزیب

پابندی ختم۔۔عرب ملک نے  پاکستانیوں کے لیے درواز کھول دئیے

پابندی ختم۔۔عرب ملک نے پاکستانیوں کے لیے درواز کھول دئیے

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نےوفاقی حکومت کو انتباہ جاری کردیا

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نےوفاقی حکومت کو انتباہ جاری کردیا

سی این جی نرخوں میں اضافے کا خطرہ ۔۔۔!!! اوگرا کے زبردست اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیے

سی این جی نرخوں میں اضافے کا خطرہ ۔۔۔!!! اوگرا کے زبردست اقدام نے شہریوں کے دل جیت لیے

پاکپتن سے لاپتاہونیوالی 4بہنیں پولیس نے ڈھونڈ نکالیں ،گھرکیوں چھوڑا؟بچیوں نے حیران کن انکشاف کردیا

پاکپتن سے لاپتاہونیوالی 4بہنیں پولیس نے ڈھونڈ نکالیں ،گھرکیوں چھوڑا؟بچیوں نے حیران کن انکشاف کردیا

چین نے اب پاکستان میں کیاچیز لگانے کی پیش کش کردی؟بڑی خوشخبری آگئی

چین نے اب پاکستان میں کیاچیز لگانے کی پیش کش کردی؟بڑی خوشخبری آگئی

نوا ب اکبر بگٹی کی اہلیہ سے جھگڑا ۔۔۔!!! عدالت سے وزیراعظم کے بھانجے بارے بڑی خبرآگئی

نوا ب اکبر بگٹی کی اہلیہ سے جھگڑا ۔۔۔!!! عدالت سے وزیراعظم کے بھانجے بارے بڑی خبرآگئی

تبدیلی سرکار کا مہنگائی میں پسے عوام پر پھر ’’وار‘‘۔۔ یوٹیلیٹی سٹورز ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

تبدیلی سرکار کا مہنگائی میں پسے عوام پر پھر ’’وار‘‘۔۔ یوٹیلیٹی سٹورز ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کاوفاقی حکومت کو انتباہ

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کاوفاقی حکومت کو انتباہ