03:20 pm
باس ہو تو ایسا! ہرملازم کی تنخواہ 70 ہزار ڈالرکرنےکیلئے ایسی ناقابل یقین قربانی دیدی کہ آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائینگی

باس ہو تو ایسا! ہرملازم کی تنخواہ 70 ہزار ڈالرکرنےکیلئے ایسی ناقابل یقین قربانی دیدی کہ آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائینگی

03:20 pm


سیاٹل(این این آئی) پوری دنیا کے ملازمین میں تنخواہوں کا فرق ذہنی، جسمانی اور نفسیاتی ایذا کی وجہ بن رہا ہے لیکن اس خلیج کو پاٹنے کے لیے ایک کمپنی کے مالک نے نہ صرف اپنے عملے کے ہرفرد کی تنخواہ کم ازکم 70 ہزار ڈالر سالانہ کردی ہے بلکہ اس کے لیے اپنی تنخواہ میں سے بھی کٹوتی کی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق 2015 میں گریویٹی پیمنٹس نامی کمپنی کے مالک کو کمپنی کی ایک اہلکار سے بات کا موقع ملا تو معلوم ہوا کہ 40 ہزار ڈالر سالانہ تنخواہ ہونے کے باوجود ان خاتون کا گزارہ نہیں ہورہا کیونکہ
 
سیاٹل شہر میں رہائش بہت مہنگی ہے اور کرائے کے مکان کی بنا پر خاتون اپنے بچوں کی کفالت کرنے سے قاصر تھیں اور قرض میں پھنستی جارہی تھیں۔اس کے بعد کمپنی کے سی ای او ڈین پرائس نے خود اپنی تنخواہ میں کمی کی جو لاکھوں ڈالر تھی اور اپنے ادارے کے ہر ملازم کی کم ازکم تنخواہ 70 ہزار ڈالر کردی۔ اس کے علاوہ اس نے اپنے دو مکان بھی کرائے پر دے دیئے تاکہ مزید بچت کی جاسکے۔شروع میں دوسری کمپنیوں کے مالکان نے اس فیصلے پر تنقید کی لیکن 2015 میں بڑھائی جانے والی یہ تنخواہ اب بھی برقرار ہے اور ڈین کے مطابق اس کا کمپنی کو بہت فائدہ ہوا ہے۔ اس سے قبل کمپنی کے ایک فیصد افراد ہی اپنا مکان خریدنے یا اقساط دینے کی سکت رکھتے تھے لیکن تنخواہ میں اضافے کے بعد کمپنی کے 10 فیصد ملازمین نے امریکہ کے مہنگے ترین شہر میں اپنا مکان بنانے کا خواب پورا کیا ہے۔کمپنی کے دو سینیئر اہلکار نے یہ کہہ کر استغفیٰ دیدیا تھا کہ اس طرح ایک دم تنخواہ بڑھنے سے نئے اور کم عمر ملازم بے فکرے اور نااہل ہوجائیں گے۔ لیکن ایسا نہیں ہوا اور انہوں نے زیادہ مستعدی سے کام کیا۔ پھر تنخواہ بڑھنے سے بعض ملازموں نے دفتر کے پاس گھر کا انتظام کیا اور کمپنی کو رضاکارانہ طور پر زیادہ وقت دینے لگے۔دوسری جانب لوگ کھانے پینے کی فکروں سے آزاد ہوئے ہیں اور پوری توجہ سے کمپنی کا کام کرنے لگے ہیں۔ ڈین کا خیال ہے کہ ان کے اس عمل کی پیروی دوسری کمپنیاں بھی کریں گی تاکہ تنخواہوں میں بڑھتے ہوئے فرق کو کم کیا جاسکے۔

تازہ ترین خبریں

مہنگائی کا طوفان۔۔۔۔۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل سمیت دیگر اشیا خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ

مہنگائی کا طوفان۔۔۔۔۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل سمیت دیگر اشیا خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ

مشکل وقت میں ایک فون تک نہیں کیا گیا،نذیر چوہان

مشکل وقت میں ایک فون تک نہیں کیا گیا،نذیر چوہان

 نذیر چوہان نے جہانگرترین پر استعمال کرنے کے بعد چھوڑ دینےکا الزام عائدکردیا

نذیر چوہان نے جہانگرترین پر استعمال کرنے کے بعد چھوڑ دینےکا الزام عائدکردیا

کشمیر پریمئیر لیگ ۔۔۔کھلاڑیوں کی کورونا  ٹیسٹنگ مکمل

کشمیر پریمئیر لیگ ۔۔۔کھلاڑیوں کی کورونا ٹیسٹنگ مکمل

 معاشی حالات ٹھیک ہوتے ہیں تو جرائم کی تعداد بھی کم ہو جاتی ہے۔شیخ رشید احمد

معاشی حالات ٹھیک ہوتے ہیں تو جرائم کی تعداد بھی کم ہو جاتی ہے۔شیخ رشید احمد

فیصلہ محفوظ ،رہائی ملنے والی ہے ؟ نور مقدم کیس میں جمعرات کو کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

فیصلہ محفوظ ،رہائی ملنے والی ہے ؟ نور مقدم کیس میں جمعرات کو کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

نویں اور بارہویں جماعت کے طلبا کو لازمی مضامین میں اضافی نمبر دیے جائیں گے

نویں اور بارہویں جماعت کے طلبا کو لازمی مضامین میں اضافی نمبر دیے جائیں گے

شادی کی تقریب پر آسمانی بجلی گرنے سے16افراد ہلاک

شادی کی تقریب پر آسمانی بجلی گرنے سے16افراد ہلاک

 جس وقت کشمیر فروشی کی جارہی تھی اس وقت کہا گیا ورلڈ کپ جیت کر آئے۔ مریم اورنگزیب 

 جس وقت کشمیر فروشی کی جارہی تھی اس وقت کہا گیا ورلڈ کپ جیت کر آئے۔ مریم اورنگزیب 

وزیر اعظم کو آزاد کشمیر کےلئے لکی نمبر اور لکی نیم بتایا گیا

وزیر اعظم کو آزاد کشمیر کےلئے لکی نمبر اور لکی نیم بتایا گیا

ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ

ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا فیصلہ

ن لیگ دو ٹکروں میں تقسیم ۔۔ آزاد کشمیر انتخابات ہارنےکےبعد قیادت کے راستے جدا ہوگئے ہیں ۔ فرخ حبیب

ن لیگ دو ٹکروں میں تقسیم ۔۔ آزاد کشمیر انتخابات ہارنےکےبعد قیادت کے راستے جدا ہوگئے ہیں ۔ فرخ حبیب

کراچی میں منی ایکسچینج کیش وین پر فائرنگ ۔۔۔۔ دو افراد جاں بحق ہوگئے

کراچی میں منی ایکسچینج کیش وین پر فائرنگ ۔۔۔۔ دو افراد جاں بحق ہوگئے

کورونا کے بڑھتے کیسز کا معاملہ ۔۔۔۔ پنجاب کے چار اضلاع میں مزارات بند کرنے کا فیصلہ

کورونا کے بڑھتے کیسز کا معاملہ ۔۔۔۔ پنجاب کے چار اضلاع میں مزارات بند کرنے کا فیصلہ