10:21 am
کورونا وائرس کے ٹیسٹ نتائج کا انتظار کرنے والی خاتون اپنی رہائش گاہ پر ہلاک ہو گئی 

کورونا وائرس کے ٹیسٹ نتائج کا انتظار کرنے والی خاتون اپنی رہائش گاہ پر ہلاک ہو گئی 

10:21 am


واشنگٹن (این این آئی)امریکی ریاست لوویزیانا میں بظاہر صحت مند 39 سالہ خاتون ایک ایسے وقت میں ہلاک ہوگئیں جب وہ اپنے کورونا وائرس کے کرائے گئے ٹیسٹ کے نتائج کی منتظر تھیں۔ریاست لوویزیانا کے شہر نیو اورلینس کی 39 سالہ سماجی کارکن خاتون خود بھی ایک کلینک چلاتی تھیں اور وہ ایچ آئی وی کے مریضوں کا علاج کرتی تھیں تاہم رواں ماہ 10 مارچ کو انہیں بخار و نزلے کی شکایات ہوئیں تو انہوں نے خود کو محدود کرلیا۔خود کو محدود کیے جانے کے باوجود ان کی طبیعت میں بہتری نہیں آئی تو انہوں نے 16 مارچ کو کورونا
 
ٹیسٹ کروایا مگر اس کے نتائج 22 مارچ تک نہیں آئے تھے اور خاتون کو 23 مارچ کو اپنی رہائش گاہ پر مردہ حالت میں پایا گیا۔امریکی اخبار نیویارک پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں ہلاک ہونے والی 39 سالہ خاتون کے بوائے فرینڈ کی فیس بک پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ خاتون کی لاش ان کی اپنی رہائش گاہ پر ملی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 39 سالہ نتاشا اوٹ سماجی کارکن تھیں اور ایچ آئی وی کے مریضوں کے علاج و ٹیسٹ کا ایک کلینک چلاتی تھیں اور ان کے ذاتی کلینک میں کورونا وائرس کے مریضوں کا ٹیسٹ کرنے کیلئے محض 5 کٹس موجود تھیں مگر انہوں نے ان کٹس سے اپنا ٹیسٹ نہیں کیا تاکہ ایچ آئی وی کے مریضوں کا ٹیسٹ کیا جا سکے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر نتاشا اوٹ کو 10 مارچ کو نزلہ، زکام و بخار کی علامات ظاہر ہوئی تھیں اور مذکورہ علامات 16 مارچ تک شدید ہونے کے بعد انہوں نے ٹیسٹ کروایا جس کے نتائج 22 مارچ تک نہیں آئے تھے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ نتاشا اوٹ کو ٹیسٹ کے وقت ہی بتایا گیا تھا کہ نتائج آنے میں 5 دن لگ سکتے ہیں اور اگر 5 دن میں بھی ٹیسٹ نہ آئے تو سمجھ جائیں اس میں مزید دن لگ سکتے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بظاہر نتاشا اوٹ صحت مند تھیں اور انہیں کورونا وائرس کی شدید علامات نہیں تھیں تاہم انہیں بخار، نزلہ و زکام اور تھوڑی بہت سانس لینے میں مشکلات پیش آ رہی تھیں مگر 23 مارچ کو انہیں ان کی رپائش گاہ پر مردہ حالت میں پایا گیا۔بظاہر صحت مند خاتون کی اچانک ہلاکت پر جہاں ان کے قریبی رشتہ دار صدمے میں ہیں،وہیں پورے علاقے اور ریاست میں بھی یہ بحث چھڑ گئی کہ جب ان میں اتنی شدید علامات نہیں تھیں تو ان کی ہلاکت کیسے ہوئی؟

برطانوی رکن پارلیمنٹ کو کشمیر کی حمایت کرنا مہنگا پڑ گیا نئی دہلی کے ائیرپورٹ پر انتہائی گھٹیا حرکت کر دی گئی

برطانوی رکن پارلیمنٹ کو کشمیر کی حمایت کرنا مہنگا پڑ گیا نئی دہلی کے ائیرپورٹ پر انتہائی گھٹیا حرکت کر دی گئی

امریکہ مذاکرات نہیں بلکہ کیا چاہتا ہے؟ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے دھماکہ خیز بات کر دی

امریکہ مذاکرات نہیں بلکہ کیا چاہتا ہے؟ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے دھماکہ خیز بات کر دی

طیب اردوان کا پاکستانی پارلیمنٹ سے خطاب، بھارت تمام سفارتی آداب بھول گیا،، ترک سفیر کیساتھ ایسا سلوک جو کسی کے بھی وہم و گمان میں نہ تھا!

طیب اردوان کا پاکستانی پارلیمنٹ سے خطاب، بھارت تمام سفارتی آداب بھول گیا،، ترک سفیر کیساتھ ایسا سلوک جو کسی کے بھی وہم و گمان میں نہ تھا!

میونخ سکیورٹی کانفرنس میں امریکہ کی جانب سے مسئلہ کشمیرپر ایسی بات کہہ دی گئی کہ بھارتی وزیر خارجہ بھڑک اٹھے ،جل بھن کر رہ گیا

میونخ سکیورٹی کانفرنس میں امریکہ کی جانب سے مسئلہ کشمیرپر ایسی بات کہہ دی گئی کہ بھارتی وزیر خارجہ بھڑک اٹھے ،جل بھن کر رہ گیا

برطانوی عدالت نے ملک میں اسلامی شادیوں کوغیر مستند قرار دیدیا

برطانوی عدالت نے ملک میں اسلامی شادیوں کوغیر مستند قرار دیدیا

ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے کا معاملہ، پاکستان نے 4,5نہیں بلکہ کتنے ممالک کی حمایت حاصل کرلیا، خوشی کی خبر آگئی

ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے کا معاملہ، پاکستان نے 4,5نہیں بلکہ کتنے ممالک کی حمایت حاصل کرلیا، خوشی کی خبر آگئی

عمران نیازی مشرف کی طرح مسلم لیگ (ن) کے گھروں اور فیکٹریوں پر قبضے کر رہے ہیں، شہباز شریف

عمران نیازی مشرف کی طرح مسلم لیگ (ن) کے گھروں اور فیکٹریوں پر قبضے کر رہے ہیں، شہباز شریف

تھائی لینڈ میں ’’کرائے کی کوکھ‘‘ کا کاروبار جاری، پابندی کے  باوجود عورت دوسروں بچہ پالنے کیلئے کتنا معاوضہ لیتی ہیں ؟جانئے

تھائی لینڈ میں ’’کرائے کی کوکھ‘‘ کا کاروبار جاری، پابندی کے  باوجود عورت دوسروں بچہ پالنے کیلئے کتنا معاوضہ لیتی ہیں ؟جانئے