04:25 pm
حفاظتی لباس، طبی سامان دوبارہ استعمال کرنے کی تجویز

حفاظتی لباس، طبی سامان دوبارہ استعمال کرنے کی تجویز

04:25 pm

لندن (این این آئی)برطانیہ میں ڈاکٹروں اور نرسوں سے یہ گزارش کی جائے گی کہ وہ کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے کے دوران استعمال شدہ حفاظتی لباس اور طبی سامان پھر سے استعمال کریں کیونکہ ان چیزوں کی قلت پیدا ہوچکی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ محکمہ صحت نے کیا۔برطانوی ٹی وی نے گذشتہ ہفتے اطلاع دی تھی کہ اسے آخری راستہ سمجھا جا رہا تھا۔برطانیہ میں صحت کے ادارے این ایچ ایس نے متنبہ کیا تھا کہ بعض ہسپتالوں میں یہ سامان 24 گھنٹوں میں ختم ہوجائے