04:26 pm
کورونا وائرس کے باعث برطانوی شہزادی کی شادی بھی منسوخ

کورونا وائرس کے باعث برطانوی شہزادی کی شادی بھی منسوخ

04:26 pm


لندن(این این آئی) کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث ملکہ برطانیہ کی پوتی، شہزادی بیٹریس اور ان کے منگیتر ایڈورڈو میبل موتزی کی شادی بھی منسوخ ہوگئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اکتیس سالہ شہزادی بیٹریس کی شادی گزشتہ ماہ یعنی مارچ میں ہونا تھی اور بکنگھم پیلس کی جانب سے اس کا اعلان بھی کردیا گیا تھا لیکن ناول کورونا وائرس کی عالمی وبا اور برطانیہ میں اس کی شدت کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے یہ تقریبات مخر کردی گئی تھیں۔ تاہم اس بارے میں کوئی واضح اعلان سامنے نہیں آیا تھا۔گزشتہ روز اس بارے میں شہزادی بیٹریس کی جانب سے
 
ایک نیا اعلان سامنے آیا جس میں انہوں نے اپنی شادی کی تقریب منسوخ کرنے کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔برطانوی میڈیا نے شہزادی بیٹرس اور ان کے منگیتر ایڈورڈ کے ترجمانوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ فی الحال وہ دونوں شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، اور یہ وقت شادی کے بارے میں سوچنے کا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مناسب وقت آنے پر شادی کا دوبارہ بندوبست کیا جائے گا لیکن فی الحال یہ پروگرام منسوخ کردیا گیا ہے۔‎