12:38 pm
سپین میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں مارچ کے دوران 64 فیصد کمی

سپین میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں مارچ کے دوران 64 فیصد کمی

12:38 pm



میڈرڈ : سپین میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں مارچ کے دوران 64 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ کورونا وائرس لاک ڈائون ہے۔قومی ادارہ برائے اعداد و شمار کی بدھ کو جاری رپورٹ کے مطابق مارچ کے دوران ملک میں کل 2 ملین (20 لاکھ) غیر ملکی سیاح آئے جو مارچ 2019 ء کے مقابلے میں 64 فیصد کم ہیں۔ماہ کے دوران سب سے زیادہ 64 فیصد کمی برطانوی سیاحوں میں ہوئی، اس کے علاوہ فرانسیسی 57 فیصد جبکہ جرمن سیاحوں کی تعداد میں 66 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
 
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال پہلے تین ماہ (جنوری تا مارچ) کے دوران غیر ملکی سیاحوں کی آمد مجموعی طور پر 25 فیصد کم ہوکر 10.6 ملین ( 10 کروڑ 6 لاکھ )رہی۔یاد رہے کہ فرانس کے بعد سپین دنیا کا دوسرا بڑا سیاحتی ملک اور یورپ کی چوتھی بڑی معیشت ہے۔ سیاحت کے شعبے کا سپین کی جی ڈی پی میں حصہ 12 فیصد جبکہ ملازمتوں میں 13 فیصد ہے، سیاحتی سرگرمیوں کے باعث بڑی تعداد میں لوگوں کو عارضی روزگار فراہم ہوتا ہے۔

تازہ ترین خبریں