04:46 pm
چہرے پر ماسک نہیں پہن سکتا کیونکہ۔۔۔میں نے اگر چہرے پر ماسک پہنا  تو اس کا کیا مطلب لیا جائے گا؟ ڈونلڈ ٹرمپ نے حیرت انگیز انکشاف کر دیا 

چہرے پر ماسک نہیں پہن سکتا کیونکہ۔۔۔میں نے اگر چہرے پر ماسک پہنا  تو اس کا کیا مطلب لیا جائے گا؟ ڈونلڈ ٹرمپ نے حیرت انگیز انکشاف کر دیا 

04:46 pm


واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر وہ ماسک پہنیں گے تو اس کا مطلب جائے گا کہ ان کی توجہ امریکا کی معیشت بحال کرنے پر نہیں بلکہ خود کی ذاتی صحت پر ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مشیروں کو بتایا کہ انہیں لگتا ہے کہ ماسک پہننے سے غلط مطلب لیا جائے گا۔ امریکی صدر نے اپنے قریبی ساتھیوں سے یہ بھی کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ ماسک پہننے سے انکی شخصیت بہت ہی بری لگے گی۔امریکا کے صدر کئی بار فیس ماسک کی مخالفت کر چکے ہیں۔
 
کچھ دن قبل انہوں نے ماسک بنانے والی فیکٹری کا دورہ کیا تھا۔ اس دوران بھی ٹرمپ نے فیس ماسک استعمال نہیں کیا تھا۔

تازہ ترین خبریں