08:48 am
نارو ے میں جون کے وسط میں لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کریں گے ،وزیر اعظم ..

نارو ے میں جون کے وسط میں لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کریں گے ،وزیر اعظم ..

08:48 am

اوسلو :نارویجن وزیر اعظم ایرنا سولبرگ نے کہا ہے کہ جون کے وسط میں کورونا وائرس لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ کریں گے اور لاک ڈائون میں نرمی کرکے پبلک اور پرائیویٹ ادارے، سکول، بازار اور دیگر تجارتی مراکز کھولنے کی اجازت دیں گے جبکہ ملک میں پرائیویٹ پارٹیوں اور 20 سے زائد افراد کے اکٹھا ہونے پر پابندی عائد رہے گی۔
 
نارویجن خبر رساں ادارے کے مطابق ناروے یورپ کا پہلا ملک ہے جس نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مارچ میں لاک ڈاؤن کیاتھا۔کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی پر ناروے نے اپریل کے آخر میں پابندیوں میں نرمی کرنا شروع کی۔دوسری جانب عالمی وباء قرار دیئے جانے والے کورونا وائرس سے پوری دنیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 39 لاکھ 17 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ کورونا وائرس مہلک وبا ء کے باعث اب تک2 لاکھ 70 ہزار سے زائد افرادہلاک ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین خبریں