11:41 am
شمالی عراق: ترکی کا آپریشن،پی کے کے کا سرغنہ فاضل اقنجی مارا گیا

شمالی عراق: ترکی کا آپریشن،پی کے کے کا سرغنہ فاضل اقنجی مارا گیا

11:41 am

مالی عراق کے علاقے حفتانین میں پی کے کے کے دو دہشت گرد مارے گئے۔ ترک وزارت دفاع کے مطابق، شمالی عراق کے علاقے حفتانین میں گشت کے دوران علیحدگی پسند تنظیم پی کےکے کے دو دہشتگردوں کو ایک فضائی کاروائی میں ہلاک کیا گیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ترک فوج دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھےگی۔ دریں اثنا، ترک خفیہ ایجنسی کے آپریشن میں عراق کے علاقے زاپ میں موجود پی کے کے کا ایک نام نہاد سرغنہ فاضل اقنجی بھی مارا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں