12:01 pm
وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو کا دنیا کے مختلف ممالک کے وزارئے خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کا دنیا کے مختلف ممالک کے وزارئے خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ

12:01 pm

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں نوٹری ڈیم کلیڈین چرچ کے پادری ڈومانڈ سے ٹیلی فونک رابطہ قائم کرتے ہوئے کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) کی وجہ سے کلدانی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کی ہلاکت پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ مائیکل ڈومنڈ نے اس فون کال کے بارے میں اپنے خیالات کاا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "کلدانی برادری سے تعلق رکھنے والے 16-17 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور امید ہے کہ جلد ہی اس پر قابو پالیا جائے گا۔ انہوں نت ترکی کے وزیر خارجہ کی جانب سے کیے جانے والے اظہار تعزیت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ دوسری طرف ، وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے گیارہ ممالک کے وزرائے خارجہ سے کورونا وائرس کوویڈ 19 کے وباء کے خلاف اقدامات سے متعلق بات چیت کی۔
وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  نے ٹویٹر پر شیئر کردہ پوسٹ میں کینیڈا ، جرمنی ، آسٹریلیا ، انگلینڈ ، برازیل ، انڈونیشیا ، مراکش ، فرانس ، جنوبی افریقہ ، پیرو اور سنگاپور سے اپنے ہم منصبوں کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ قائم کرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ "ہم نے کوویڈ ۔19 کے خلاف موثر لڑائی کے لئے طبی سامان کی خریداری اور فراہمی کا جائزہ لیاہے ۔
سفارتی ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے یورپی یونین (EU) کے توسیع کے امور کے مشنر اولیور ورہیلی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور کورونا وائرس  کی روک تھام کے بارے میں بات چیت کی۔
 

تازہ ترین خبریں