08:49 am
برطانیہ میں کشتیوں کے ذریعے داخل ہونے والے 200 غیرقانونی تارکین وطن گرفتار، فرانس انسانی اسمگلنگ روکنے کیلئے موثر اقدامات کرے، پریتی پٹیل

برطانیہ میں کشتیوں کے ذریعے داخل ہونے والے 200 غیرقانونی تارکین وطن گرفتار، فرانس انسانی اسمگلنگ روکنے کیلئے موثر اقدامات کرے، پریتی پٹیل

08:49 am

برطانیہ میں کشتیوں کے ذریعے داخل ہونے والے 200 غیرقانونی تارکین وطن گرفتار، فرانس انسانی اسمگلنگ روکنے کیلئے موثر اقدامات کرے،
برطانیہ کی بارڈرفورس کے اہلکاروں نے کشتیوں پر سوار غیر قانونی تارکین وطن کی فرانس سے برطانیہ میں داخلے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے انہیں تحویل میں لے لیا ۔ایچ ایم کوسٹ گارڈ کے مطابق تازہ ترین کاروائی میں کشتیوں میں سوار مذکورہ 2سو کے قریب افراد کو برطانیہ میں سے داخلے سے روکا گیا ہے۔برطانوی سمندر میں غیر قانونی مہاجرین کی نقل وحمل روکنے کیلئے برطانیہ فرانس کیساتھ مل کرکام کر رہا ہے حالیہ کوشش کو ناکام بنانے کیلئے کوسٹ گارڈ فلسڈ ونگ جہاز ‘ لائف بوٹ اور بارڈر فورس کے جہاز اسپیڈ ویل اور ہنڑ نے آپریشن میں حصہ لیا 7جولائی کو بھی10افراد کو ایک ایسی ہی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے حراست میں لیا گیا تازہ ترین مختلف واقعات میں سو کے قریب افراد کی کوششوں کو ناکام بنایاگیا ہے
 
گزشتہ ماہ 702 تارکین وطن چھوٹی کشتیوں پر سوار ہو کر برطانیہ میں داخلے کی کوشش کررہے تھے جنہیں بارڈر سیکورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن میں روک لیا مجموعی طو رپر رواں سال 2ہزار 438افراد کو غیر قانونی طریقے سے برطانیہ میں داخل ہونے سے روکا جا چکا ہے۔ سیکرٹری داخلہ پریتی پٹیل نے غیر قانونی تارکین وطن کے داخلے کو روکنے کیلئے سخت قوانین متعارف کرانے کے عزم کا اظہار کر رکھا ہے اور اس معاملے وہ انتہائی اہم اقدامات کا ارادہ رکھتی ہیں غیر قانونی تارکین وطن کو روکنے کیلئے خطیر فنڈز بھی خرچ کیے جا رہے ہیںدوسری طرف فرانسیسی حکام نے کلیس کے قریب مہاجر کیمپ کو ختم کر دیا ہے جس کے نتیجے میں پانچ سو سے زائد افراد کو نقل مکانی کرنا پڑ گئی ہے ۔ علاوہ ازیں برطانوی وزیر داخلہ پریتی پٹیل نے برطانیہ میں غیر قانونی تارکین وطن کا داخلہ روکنے کیلئے اپنے فرانسیسی ہم منصب جیرا لڈ ڈار منین سے کلیس میں ملاقات کی ہے انہوں نے گزشتہ روز برطانوی ساحل پر بارڈر سیکیورٹی فورسز کے گشت کے دوران 200کے قریب غیر قانونی تارکین وطن روکنے کے واقعہ پرناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ برطانوی ساحلوں پر فرانس کی طرف سے کشتیوں میں مہاجرین کی آمد معمول بنتا جا رہا ہے جو باعث تشویش ہے انہوں نے اپنے ہم منصب پر زور دیا کہ وہ انسانوںکی اسمگلنگ روکنے کیلئے کاروائیاں تیز کریں ۔دونوں وزراء نے کلیس کے قریب کوکلیس میں واقع ایک چھوٹا مشترکہ انٹیلی جنس یونٹ قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا جہاں یوکے بارڈر فورس اور نیشنل کرائم ایجنسی کے افسران اپنے فرانسیسی ہم منصبوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ فرانسیسی ہم منصب مسٹر دارمنین نے کہا کہ نئی یونٹ میں چھ برطانوی اور چھ فرانسیسی پولیس افسران شامل ہوں گے۔ پریتی پٹیل نے غیر قانونی تارکین وطن کو روکنے کیلئے سخت اقدامات کا مطالبہ کیا اور کہا کہ فرانس کی طرف سے انگلینڈ جانے کیلئے سرفنگ کشتیوں کے ذریعے سرحد عبور کر نے کی کوششوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ فرانسیسی بحریہ غیر قانونی تارکین وطن کو روکنے کیلئے موثر اقدامات کرے انہوں نے بارڈر فورس کی طرف سے تحویل میں لیے گئے غیر قانونی تارکین وطن کو براہ راست فرانس بجھوانے کیلئے اجازت کی بھی درخواست کی سیکرٹری داخلہ پریتی پٹیل نے مل کر غیر قانونی مہاجرین کو روکنے کیلئے مزیدسخت اقدامات کیے جائیں گے ۔

تازہ ترین خبریں