02:57 pm
پاکستان فرانسیسی شعبہ زراعت اور حیوانات کی مہارت سے استفادہ کرے گا، معین الحق

پاکستان فرانسیسی شعبہ زراعت اور حیوانات کی مہارت سے استفادہ کرے گا، معین الحق

02:57 pm



پاکستان فرانسیسی شعبہ زراعت اور حیوانات کی مہارت سے استفادہ کرے گا، معین الحق
پیرس( رضا چوہدری)پاکستان فرانسیسی شعبہ زراعت اور شعبہ حیوانات کی مہارت سے استفادہ حاصل کر سکتا ہے، یہ بات سفیر پاکستان معین الحق نےجنوبی فرانس کے علاقہ برگندی کے دورہ پر فارمر زسے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں کہا پاکستان فرانس کے جدید کاشتکاری طریقوں کو بروئے کار لا کر اپنی زرعت کی پیداوار، شعبہ حیوانات اور ڈیری مصنوعات میں خاطر خواہ اضافہ کرسکتا ہے۔ ‎سفیر پاکستان نےجنوبی علاقہ برگندی میں تازہ زرعی اجناس، شعبہ حیوانات اور اورڈیری مصنوعات سے تعلق رکھنے والی مختلف تنصیبات کادورہ کیا ۔ یہ تنصیبات فرانس کے دیہی علاقوں میں چھوٹے پیمانے پر زراعت، کاشتکاری اور شعبہ حیوانات کی مصنوعات سے تعلق رکھنے والے کاشکارووں کو اپنی مدد آپ کے تحت ترقی کرنے کے موقعے فراہم کی جاتی ہیں۔ ‎اس دورے کا اہتمام الائن ریکریکس، فرانس میں پاکستان کے سابق اعزازی قونصلر برائے سرمایہ کاری و ماہر زراعت نے کیا تھا۔ دورے کے دوران سفیر پاکستان نے مقامی 
کسانوں، شعبہ حیوانات اور مقامی شعبہ زراعت کے اراکین سے ملاقاتیں بھی کیں۔ ‎مقامی میئر نے سفیر پاکستان کو 
 
جنگلات اور درخت لگانے کے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا جو سیاحوں کو راغب کرنے کے علاوہ مقامی لوگوں کے روزگار کا بھی ذریعہ ہیں۔ سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستان اپنے دس ارب شجرکاری مہم کو مزید کامیاب بنانے کیلئے فرانس کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتاہے۔ ‎گفتگو کے دوران انہوں نے زراعت کے شعبہ کی ترقی اور جدید طریقہ کار کیلئے حکومت پاکستان کی ترجیحات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جی ڈی پی میں زراعت کا 18.5 فیصد حصہ ہے اور 38.5 فیصد ملازمتیں بھی زراعت کے شعبہ سے ہی منسلک ہیں اور ملک میں غربت کے خاتمہ کیلئے زراعت کا ایک کلیدی کردار ہے۔ ‎سفیر پاکستان نے کہا کہ سفارت خانہ پاکستان فرانسیسی حکام کے ساتھ مل کر پاکستانی کاشتکاروں کیلئے خصوصی تربیتی پروگرام کے اجراء پر تبادلہ خیال کر رہاہے۔ پاکستان میں زرعی پیداوار کو ذخیرہ کرنے اور فروخت کرنے کیلئے فرانسیسی کمپنیوں کے ساتھ پاکستان میں ایک جدید ترین مارکیٹ کے قیام کرنے پر بھی بات چیت جاری ہے۔ ‎فرانس یورپ کا ترقی یافتہ ملک ہے اور یورپی یونین کی کل زرعی پیداوار میں اس کا 22 فیصد حصہ ہے اور دنیا کی بہترین پیداوار جن میں گندم، اناج، دودھ، گوشت، چینی اوربیج جن سے تیل حاصل کیا جاتا ہے وہ فرانس میں پیدا ہوتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

کچلنے کی کوشش  یا کچھ اور۔۔ ن لیگی رہنما نے پی ٹی آئی رہنما کی گاڑی کو ٹکر مار دی،کتنا جانی مالی نقصان ہوا؟جانیے تفصیل

کچلنے کی کوشش یا کچھ اور۔۔ ن لیگی رہنما نے پی ٹی آئی رہنما کی گاڑی کو ٹکر مار دی،کتنا جانی مالی نقصان ہوا؟جانیے تفصیل

جوبائیڈن اور ولادی میر پیوٹن نے ملاقات کر ڈالی

جوبائیڈن اور ولادی میر پیوٹن نے ملاقات کر ڈالی

معاملات سلجھ بھی سکتے ہیں اور بگڑ بھی سکتے ہیں۔ آئندہ چند ہفتے و مہینے نہایت اہم ہیں۔ شاہ محمود قریشی

معاملات سلجھ بھی سکتے ہیں اور بگڑ بھی سکتے ہیں۔ آئندہ چند ہفتے و مہینے نہایت اہم ہیں۔ شاہ محمود قریشی

قومی اسمبلی میں بجٹ بحث کے دوران اراکین پارلیمنٹ کی طرف سے مقدس کلمات کی توہین۔۔۔۔تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ کی درخواست

قومی اسمبلی میں بجٹ بحث کے دوران اراکین پارلیمنٹ کی طرف سے مقدس کلمات کی توہین۔۔۔۔تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ کی درخواست

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ۔ پروزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا

قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ۔ پروزیراعظم عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا

 مفتی عزیز الرحمان کی نازیبا ویڈیووائرل ہونےکے واقعے کے بعد پولیس مدرسے پہنچ گئی

مفتی عزیز الرحمان کی نازیبا ویڈیووائرل ہونےکے واقعے کے بعد پولیس مدرسے پہنچ گئی

ایف آئی اے نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما  حمزہ شہباز کو طلب کر لیا ہے۔

ایف آئی اے نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز کو طلب کر لیا ہے۔

مصنوعی ذہانت اور بلاک چین ٹیکنالوجیز سے پاکستان آئی ٹی برآمدات 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کی صلاحیت رکھتا ہے، صدر مملکت

مصنوعی ذہانت اور بلاک چین ٹیکنالوجیز سے پاکستان آئی ٹی برآمدات 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کی صلاحیت رکھتا ہے، صدر مملکت

نئی تعلیمی سال کا آغاز ۔۔ داخلے کب سے شروع ہوں گے۔۔۔وزیرتعلیم شفقت محمود نے اعلان کردیا

نئی تعلیمی سال کا آغاز ۔۔ داخلے کب سے شروع ہوں گے۔۔۔وزیرتعلیم شفقت محمود نے اعلان کردیا

گالیاں دینا اور بدتمیزی کرنا ہمارا کلچر نہیں ‏ن لیگ کی تاریخ ہے شیخ روحیل اصغرنےگالیاں دیں جس پرردعمل دیا۔ علی نواز اعوان

گالیاں دینا اور بدتمیزی کرنا ہمارا کلچر نہیں ‏ن لیگ کی تاریخ ہے شیخ روحیل اصغرنےگالیاں دیں جس پرردعمل دیا۔ علی نواز اعوان

جماعت اسلامی کے سابق یوسی ناظم کے بیٹے کو قتل کر دیا گیا

جماعت اسلامی کے سابق یوسی ناظم کے بیٹے کو قتل کر دیا گیا

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی پٹرولیم لیوی میں کمی کردی

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی پٹرولیم لیوی میں کمی کردی

 پاکستان سپر لیگ سیزن سکس۔۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ملتان سلطان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ سیزن سکس۔۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ملتان سلطان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ پیش کرنے والی ہے

خیبر پختونخوا حکومت صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ پیش کرنے والی ہے