10:02 am
ہیتھرو ایئرپورٹ کے 2 رن ویز اکتوبر تک پروازوں کیلئے بند، ہوائی کمپنیوں کا اظہار تشویش

ہیتھرو ایئرپورٹ کے 2 رن ویز اکتوبر تک پروازوں کیلئے بند، ہوائی کمپنیوں کا اظہار تشویش

10:02 am

ہیتھرو ایئرپورٹ کے 2 رن ویز اکتوبر تک پروازوں کیلئے بند، ہوائی کمپنیوں کا اظہار تشویش
راچڈیل (نمائندہ جنگ)برطانیہ کے سب سے بڑے ہوائی اڈے ہیتھرو ائیر پورٹ کے 2رن ویز پروازوں کیلئے اکتوبر تک بند کر دیے گئے، کورونا لاک ڈائون میں طویل ترین بندش کے بعد ایک بار پھر ہیتھرو ائیر پورٹ کے رن وے بند ہونے پر مختلف ہوائی کمپنیوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے، ہیتھرو ائیر پورٹ کا جنوبی رن وے گزشتہ رات اچانک بند کر دیا گیا، ایئر پورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافروں کی کم تعداد ایئر پورٹ کے توسیعی منصوبوں کیلئے دھچکا ہے، اکتوبر تک رن وے کی بندش تعمیر ومرمت کے سلسلہ میں کی گئی ہے برطانوی معیشت کو فروغ دینے اور ہوائی سفر کی مسلسل بڑھتی ہوئی مانگ برقرار رکھنے ‘ مسافروں کو جدید سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے توسیع کے منصوبوں کی ضرورت ہے، عام اوقات میں ہیتھرو کے دو رن ویزپر روزانہ تقریبا 13سو کے پروازیں ٹیک آف اور لینڈنگ کرتی ہیں، مگر وبائی مرض کورونا وائرس کے نتیجے میں مسافروں کی تعداد میں طویل المیعاد کمی بھی واقع ہو سکتی ہے، دوسری طرف اینٹی ہیتھرو توسیع مہم کے کارکنوں نے کہا کہ واحد رن وے آپریشنوں میں سوئچ ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ تیسرا رن وے اب ترجیح نہیں ہے، لیکن انہوں نے خدشات کا اظہار کیا کہ اس اقدام سے شمالی رن وے کی پرواز کے راستے میں بسنے والے ہزاروں افراد کو شورش کا سامنا کرنا پڑے گا،عام اوقات میں ہر رن وے کو ٹیک آف یا لینڈنگ کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ہوائی ٹریفک کنٹرولرز ہر روز شام 3 بجے انہیں سوئچ کرتے ہیں لیکن اب شمالی رن وے کے آس پاس کے گھر والے ہر صبح 5بجے سے رات 11بجے تک مسلسل طیاروں کی آواز سنیں گے، 
 
اینٹی ایکسٹینشن گروپ ہیکان کے چیئر مین جان اسٹیورٹ نے کہاکہ رن وے کو ہمیشہ وقتا فوقتا مرمت کی ضرورت ہوتی ہے لیکن شمالی پرواز کے راستے پر رہنے والے لوگوں کو اس دوران تھوڑی مشکل کا سامنا کرنا پڑیگا، اسٹاپ ہیتھرو توسیع کے جیرالڈین نکولسن نے کہاہیتھرو ائیر پورٹ انتظامیہ کو رات کے وقت رہائشیوں کے سکون کی خاطر رن وے بند کرنیکی تجویز پر غور کرنا چاہیے ،مسافروں اور پروازوں میں کمی کے باعث ہم رن وے کی بحالی کیلئے بہتر انداز اور پوری صلاحیت سے کام کر رہے ہیں، ابتدائی کا م مکمل ہونے کے بعد رن وے کو دن کے اوقات میں کھولیں گے رات کو دوبار بند کر کے کام شروع کیا جائیگا۔