04:34 pm
کزن میرج پرپابندی ۔۔۔پاکستانیوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

کزن میرج پرپابندی ۔۔۔پاکستانیوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

04:34 pm

اوسلو(مانیٹرنگ ڈیسک )یورپی ملک ناروےمیں کزن میرج پرپابندی کامطالبہ کردیاگیا۔ناروے کے دارالحکومت اوسلوکےپولیس ڈیپارٹمنٹ نے محکمہ قانون کوایک خط لکھاجس میں انہوں نےکزن میرج پرپابندی لگانےکامطالبہ کیاپابندی لگانےکامطالبہ ناروےمیں موجود ایشین کمیونٹی اورخاص طورپرپاکستان اوراسلامی ممالک سے آنے والے لوگوں کی وجہ سے لگائی گئی کیونکہ مسلمانوں اورخاص طورپرپاکستانیوں میں کزن میرج کارواج عام ہےاورایشیائی ممالک سے شادیوں کے ذریعے ناروےمیں امیگریشن حاصل کرنےکاجوکلچر ہے اس کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے۔ایشیائی لوگ جووہاں مکین
ہوتے ہیں اوروہاں کے شہری ہوتے ہیں وہ اپنے رشتہ داروں سے شادی کرکے انہیں بھی ناروے کی شہریت دلانے کی کوشش کرتے ہیں۔خط میں یہ بھی مطالبہ کیاگیاہے کہ جبری شادیوں اورغیرت کے نام پرجرائم کی روک تھام کے لیے کزن میرج پرپابندی عائدکی جائے۔