05:18 pm
سیاہ فام کی گردن پر گھٹنا رکھناپولیس اہلکارکومہنگاپڑ گیا،زندگی کاسب سے بڑاجھٹکالگ گیا

سیاہ فام کی گردن پر گھٹنا رکھناپولیس اہلکارکومہنگاپڑ گیا،زندگی کاسب سے بڑاجھٹکالگ گیا

05:18 pm

لندن (ویب ڈیسک )مغربی ممالک میں غیرانسانی روایات بدستور برقرار ہیں۔ امریکا کے بعد برطانوی پولیس نے بھی سیاہ فام کو سرعام زمین پر لیٹا کر تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ اعلی حکام نے نوٹس لیکر ذمہ دار پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا۔شمالی لندن کے علاقے آئیلنگٹن میں جھگڑے پر پولیس طلب کی گئی تو وہاں پہنچنے والے پولیس اہلکاروں نے ملزم کے حلیے سے ملتے جلتے ایک سیاہ فام شخص کو پکڑ کر گرا دیا اور ان میں سے ایک اس کی گردن پر گھٹنا بھی رکھ کر بیٹھ گیا۔واقعے پر پولیس چیف کا کہنا ہے اہلکاروں نے ایسی تکنیک آزمائی ہے جس کی انہیں تربیت نہیں دی
جاتی۔لندن میں دو پولیس اہلکاروں کی جانب سے سیاہ فام شخص کی گرفتاری کے دوران اس کی گردن پر گھٹنا رکھنے کی وڈیو وائرل ہوگئی، واقعے میں ملوث ایک اہلکار کو معطل جبکہ دوسرے کو ڈیوٹی دینے سے روک دیا گیا ہے۔