03:38 pm
جمائمہ کے والد نےکیا  واقعی عمران خان کو بیرون ملک  کاروبار کی پیشکش کی تھی

جمائمہ کے والد نےکیا  واقعی عمران خان کو بیرون ملک  کاروبار کی پیشکش کی تھی

03:38 pm

لندن (ویب ڈیسک )عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ خان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اکثر و بیشتر پاکستان کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کرتی نظر آتی ہیں لیکن وہ اپنے اور عمران خان سے متعلق بے بنیاد پھیلائی جانے والی خبروں پر بھی رد عمل دیتی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایک صارف نے جمائمہ اور عمران خان سے متعلق ایک ٹوئٹ کیا تھا جسے بعدازاں صارف نے ڈیلیٹ کردیا۔ اس ٹوئٹ میں کی جانے والی بات کو جمائمہ نے رد کردیا۔ٹوئٹر پر علی نواز نامی صارف نے جمائمہ سے منسوب کرتے ہوئے ایک بیان شیئر کیا کہ 'جمائمہ نے کہا تھا کہ طلاق سے پہلے میں نے عمران خان کو
کہا کہ میرے ساتھ لندن چلو اور وہیں پر بس جاؤ، میرے والد نے عمران خان کو یورپ میں مستحکم کاروبار کی پیشکش بھی کی لیکن عمران خان نے پاکستان چھوڑنے سے انکار کر دیا' ۔یہ پیغام جب جمائمہ کی نظروں سے گزرا تو انہوں نے اس پر رد عمل جاری کرتے ہوئے تردید کی اور کہا کہ 'آپ کی اطلاع کے مطابق درحقیقت یہ ایک من گھڑت بیان ہے۔جمائمہ گولڈ سمتھ کا رد عمل سامنے آنے پر علی نواز نامی صارف نے اپنا پیغام ٹویٹر سے ہٹا دیا لیکن اس کے اسکرین شاٹس وائرل ہو گئے ہیں اور جمائمہ کا تردید کا پیغام ویسے ہی موجود ہے جس پر صارفین کے مختلف رد عمل بھی سامنے آ رہے ہیں۔واضح رہے مذکورہ واقعہ 2017 کا ہے، جس کے چرچے حال ہی میں دوبارہ شروع ہوئے ہیں۔