08:37 pm
پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری ،بڑی غیرملکی ائیرلائن نےپاکستان کے لیے فضائی آپریشن بحال کرنیکاعندیہ دیدیا

پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری ،بڑی غیرملکی ائیرلائن نےپاکستان کے لیے فضائی آپریشن بحال کرنیکاعندیہ دیدیا

08:37 pm

لندن (ویب ڈیسک )برٹش ایئرویز نے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں برٹش ایئرویز نے پاکستانی حکام سے انتظامات مکمل کرنے سے متعلق یقین دہانی مانگی ہے۔ برٹش ایئرویز نے اسلام آباد ایئرپورٹ مینیجر سے انتظامات کے حوالے سے تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر صفائی اور دیگر سہولیات شروع کرنے کے بارے میں بتایا جائے۔اس کے علاوہ ایئرویز کے زیر استمال گیٹ اور لاؤنجز کی صورت حال سے متعلق بھی دریافت کیا گیا ہے۔ برٹش ایئرویز نے کہا ہے کہ پاکستانی حکام تصدیق کریں کہ برٹش ایئرویز کے
جہاز سے منسلک فکس بریجز محفوظ ہیں۔ پاکستان کی جانب سے یقین دہانی کروائے جانے کے بعد اگست سے برٹش ایئرویز کا پاکستان کے لیے فضائی آپریشن دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔خیال رہے کہ برٹش ایئرویز نے جون 2019 میں طویل عرصے بعد پاکستان کے لیے فضائی آپریشن کا آغاز کیا تھا جو کہ کورونا وائرس کے باعث بند کر دیا گیا تھا۔برٹش ایئرویز نے 11 برس بعد پاکستان کے لیے اپنی سروس کا دوبارہ آغاز کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کو پاکستان کی حکومت کی جانب سے بڑی پیش رفت اور کامیابی قرار دیا گیا تھا۔برٹش ایئرویز نے اسلام آباد سے ہیتھرو ایئرپورٹ کے لیے ہفتے میں تین فلائٹس چلانے کا اعلان کیا تھا۔ برٹش ایئرویز نے کہا تھا کہ فلائٹس کے لیے جدید ترین جہاز بوئنگ 787 ڈریم لائنر استعمال کیا جائے گا۔سنہ 2008 میں اسلام آباد میں میریٹ دھماکے کے بعد برٹش ایئرویز نے پاکستان کے لیے اپنی فضائی سروس معطل کر دی تھی۔اسلام آباد میں برٹش ایئرویز کے نمائندے رابرٹ ولیم نے نیوز کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ پاکستان میں سکیورٹی صورت حال بہتر ہونے پر کمپنی نے فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔برٹش ایئر ویز کے اس اعلان کے بعد بعض ماہرین نے خدشے کا اظہار کیا تھا کہ برٹش ایئر ویز کی براہ راست پروازوں کا نقصان قومی ایئر لائن پی آئی اے کو ہو سکتا ہے۔پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے برطانیہ کے لیے ہفتے میں لگ بھگ 22 پروازیں آپریٹ کرتی تھی۔ اس منافع بخش روٹ پر 11 سال بعد پی آئی اے کی اجارہ داری ختم ہو گئی تھی۔

تازہ ترین خبریں

کورونا وائرس کا معاملہ ۔۔ راولپنڈی میں لاک ڈاؤن کے دوسرے روز ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔

کورونا وائرس کا معاملہ ۔۔ راولپنڈی میں لاک ڈاؤن کے دوسرے روز ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔

سی ٹی ڈی کی کاروائی ۔۔ مردان میں بڑا دہشت گرد گرفتار 

سی ٹی ڈی کی کاروائی ۔۔ مردان میں بڑا دہشت گرد گرفتار 

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا ؟؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا 

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا ؟؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا 

قومی ائیر لائنز کی پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی ۔۔۔۔ انتہائی اہم خبر 

قومی ائیر لائنز کی پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی ۔۔۔۔ انتہائی اہم خبر 

عید الفطر کی چھٹیاں منسوخ ۔۔۔۔۔ انتہائی بری خبر سامنے آگئی 

عید الفطر کی چھٹیاں منسوخ ۔۔۔۔۔ انتہائی بری خبر سامنے آگئی 

پرائز بانڈ اور ڈالرز خریدنے والے ایف بی آر کے ریڈار پر ۔۔۔۔۔ ان کی شامت آگئی ۔۔ہوشیار رہیں 

پرائز بانڈ اور ڈالرز خریدنے والے ایف بی آر کے ریڈار پر ۔۔۔۔۔ ان کی شامت آگئی ۔۔ہوشیار رہیں 

شاہد خاقان عباسی کا فوادچوہدری اور شہزاداکبر کوکرارا جواب

شاہد خاقان عباسی کا فوادچوہدری اور شہزاداکبر کوکرارا جواب

الیکٹرانک ووٹنگ آرڈیننس پر تحفظات :الیکشن کمیشن کاعیدکے بعد اجلاس بلانے کا فیصلہ

الیکٹرانک ووٹنگ آرڈیننس پر تحفظات :الیکشن کمیشن کاعیدکے بعد اجلاس بلانے کا فیصلہ

بھارت جغرافیائی تبدیلی کی چال چل رہا ہے، شاہ محمود قریشی

بھارت جغرافیائی تبدیلی کی چال چل رہا ہے، شاہ محمود قریشی

ملک میں غربت کی شرح میں اضافے کی ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت ہے، بلاول بھٹو

ملک میں غربت کی شرح میں اضافے کی ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت ہے، بلاول بھٹو

شہبازشریف کیس میں عدالت کودرست حقائق نہیں بتائےگئے،شہزاداکبر

شہبازشریف کیس میں عدالت کودرست حقائق نہیں بتائےگئے،شہزاداکبر

عمران خان نے تاریخ رقم کردی۔۔۔ایسا ریکارڈ کہ دوسری کوئی پاکستانی سوچ بھی نہیں سکتا۔۔ کھلاڑیوں کیلئے بڑی خبر

عمران خان نے تاریخ رقم کردی۔۔۔ایسا ریکارڈ کہ دوسری کوئی پاکستانی سوچ بھی نہیں سکتا۔۔ کھلاڑیوں کیلئے بڑی خبر

عمران خان کے نام ایک اور اعزاز ۔۔۔۔ پاکستان کے سب سے پہلے سیاستدان بن گئے جس نے یہ کارنامہ سرانجام دیا ۔۔ آپ بھی جانیں 

عمران خان کے نام ایک اور اعزاز ۔۔۔۔ پاکستان کے سب سے پہلے سیاستدان بن گئے جس نے یہ کارنامہ سرانجام دیا ۔۔ آپ بھی جانیں 

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ خصوصی طیارہ مزید ویکسین لے کر پاکستان پہنچ گیا 

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ۔۔۔۔ خصوصی طیارہ مزید ویکسین لے کر پاکستان پہنچ گیا