09:50 am
کیلیفورنیا کے جنگلات میں آتشزدگی سے کم ازکم 19 افراد ہلاک،32لاکھ ایکڑجل گئے

کیلیفورنیا کے جنگلات میں آتشزدگی سے کم ازکم 19 افراد ہلاک،32لاکھ ایکڑجل گئے

09:50 am

سان فرانسیسکو(ڈیلی اوصاف)کیلیفورنیا کے محکمہ جنگلات وآتشزدگی سے تحفظ (کال فائر) کے مطابق گزشتہ ماہ سے اتوار تک امریکی ریاست کیلیفورنیا میں آتشزدگی کے باعث 19 افراد ہلاک ہوگئے، 32لاکھ ایکڑ(تقریبا12ہزار950مربع کلومیٹر) جل گئے اور4ہزار تعمیرات تباہ ہوگئیں۔کال فائر کے اسسٹنٹ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈینئل بیرلانٹ نے کہاہے کہ جنگلات میں آتشزدگی کے باعث کیلیفورنیا میں32لاکھ سے زیادہ ایکڑ جل گئے ہیں، یہ نقصان ریاست کنیکٹی کٹ سے زیادہ بڑا ہے۔کال فائر کے مطابق اتوار کے روز ریاست میں زیادہ آتشزدگی والے 29 علاقوں میں آگ بجھانے والے تقریبا16ہزار570کارکن کام کررہے ہیں، وفاقی، ریاستی اور مقامی وسائل نے 2ہزار200 آگ والے انجنز، 388 پانی کے ٹرکس،304 بلڈوزر اور 104جہاز مختص کر رکھے ہیں۔کال فائر عہدیداروں نے اتوار کو بتایا کہ مینڈوسینو اور ہمبولڈت میں اگست کمپلیکس،ریاست کی تاریخ میں سب سے بڑی آگ ایک رات میں 2 ہزار ایکڑ سے بڑھ کر 8 لاکھ77 ہزار477 تک ہو گئی جس پر 28 فیصد تک قابو پا لیا گیا ہے۔