11:49 am
شادیوں اور جنازوں میں صرف اتنے افراد کو شرکت کی اجازت ہو گی، کورونا کے سبب اہم اعلان

شادیوں اور جنازوں میں صرف اتنے افراد کو شرکت کی اجازت ہو گی، کورونا کے سبب اہم اعلان

11:49 am


ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات نے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے بڑے خاندانی اجتماعات پر پابندی عاید کردی ہے اور اب صرف دس افراد کو شادیوں یا جنازوں میں شرکت کی اجازت ہوگی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یو اے ای کی نیشنل ایمرجنسی کرائسیس اور ڈیزاسسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں شہریوں اور مکینوں کو ہدایت کی کہشادیوں اور دوسرے خاندانی اجتماعات کو صرف دس افراد تک محدود رکھا جائے اوراب ان میں صرف دونوں متعلقہ خاندانوں کے افراد ہی شریک ہوسکیں گے۔ان تقاریب میں شریک ہونے والے مہمانوں کو پیشگی حفاظتی احتیاطی تدبیر
 
کے تحت کوِڈ19کا 24 گھنٹے پہلے ٹیسٹ کرانا چاہیے۔ ان میں مہمانوں کو کھلے کھانے پیش کرنے کی اجازت نہیں ہوگی اور ایک مرتبہ استعمال کے بعد ضائع کیے جانے والے برتنوں میں کھانے پینے کی اجازت ہوگی تاکہ کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔کسی متوفی کی تجہیزوتدفین کے عمل میں بھی اسی قاعدے کا اطلاق ہوگا اور صرف دس افراد جنازے اور تدفین کے عمل میں شرکت کرسکیں گے۔نئے قواعد کے تحت صرف دو افراد قبر کھودنے کے ذمے دار ہوں گے۔میت کو چار اور آٹھ افراد اٹھا سکیں گے۔حکام نے یہ بھی کہا ہے کہ اس تمام عمل میں استعمال ہونے والے آلات کو قبل اور بعد از تدفین جراثیم کش سپرے سے مصفا کیا جائے۔ڈیزاسٹر اتھارٹی نے لوگوں پر زوردیا کہ وہ وقفے وقفے سے اپنے ہاتھوں کو دھوتے رہیں اور ان کی تطہیر کے لیے 60 سے 80 فی صد الکوحل پر مشتمل محلول کو استعمال کریں۔اتھارٹی نے قبرستانوں میں کام کرنے والے ورکروں کو ہدایت کی کہ وہ ہمہ وقت چہرے پر ماسک پہن کررکھیں۔اگر انھیں نظام تنفس مثلا کھانسی وغیرہ کا کوئی عارضہ لاحق ہے تو اس کے بارے میں محکمہ صحت کے عملہ کو مطلع کریں اور جنازوں میںشرکت سے گریز کریں۔اس نے بتایا کہ متعلقہ حکام مذکورہ تمام تقاریب اور جنازوں وغیرہ کی مانیٹرنگ کریں گے اورنئے اعلان کردہ تمام قواعد وضوابط کی پاسداری کو یقینی بنائیں گے۔اس کے باوجود جو کوئی بھی رہ نما ہدایات کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوگا،اس پر جرمانہعاید ہوگا۔تقریبات کے منتظمین افراد کے درمیان دو دو میٹر کے فاصلے کو یقینی بنائیں گے اور کووِڈ19کے مریضوں کے لیے ایک الگ تھلگ کمرے کو تیار رکھیں گے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں کرونا وائرس کے مشتبہ کیس کو وہاں منتقل کیا جا سکے۔

تازہ ترین خبریں

میرے پاس جنات ہیں ، مروا دوں گا، لاہور میں باپ بیٹی کے درمیان خوف کی فضا میں کیا کام ہو تا رہا ؟ 

میرے پاس جنات ہیں ، مروا دوں گا، لاہور میں باپ بیٹی کے درمیان خوف کی فضا میں کیا کام ہو تا رہا ؟ 

براڈشیٹ پرچینی چوری والا طریقہ واردات استعمال کیا جارہاہے ،اسحاق ڈار

براڈشیٹ پرچینی چوری والا طریقہ واردات استعمال کیا جارہاہے ،اسحاق ڈار

حکومت اسرائیلی اور بھارتی فنڈنگ کا ڈیٹا ڈیلیٹ کررہی ہے،(ن)لیگ

حکومت اسرائیلی اور بھارتی فنڈنگ کا ڈیٹا ڈیلیٹ کررہی ہے،(ن)لیگ

الیکشن کمیشن کی فیصل واوڈا کو آخری وارننگ

الیکشن کمیشن کی فیصل واوڈا کو آخری وارننگ

عدالت کا انٹرنیٹ سروس کا معاملہ وفاقی کابینہ کو بھیجنے کا حکم

عدالت کا انٹرنیٹ سروس کا معاملہ وفاقی کابینہ کو بھیجنے کا حکم

پہلے میری پیشانی پر بوسہ لیا، پھر کہا کلمہ پڑھو، پھر کہا اپنی زبان نکالو، میں  نے کہا ۔۔۔۔

پہلے میری پیشانی پر بوسہ لیا، پھر کہا کلمہ پڑھو، پھر کہا اپنی زبان نکالو، میں نے کہا ۔۔۔۔

فرخ حبیب نےمریم ،بلاول اورمولانا کو آئینہ دکھا دیا

فرخ حبیب نےمریم ،بلاول اورمولانا کو آئینہ دکھا دیا

’’آئیں ۔۔ بائیں ۔۔۔ شائیں ‘‘اسمبلیاں جعلی ہیں تو مولانا کے فرزند اسمبلی کا حصہ کیوں ؟ 

’’آئیں ۔۔ بائیں ۔۔۔ شائیں ‘‘اسمبلیاں جعلی ہیں تو مولانا کے فرزند اسمبلی کا حصہ کیوں ؟ 

متنازع بنگلہ دیشی رائٹرتسلیمہ نسرین نے پاکستان کے خلاف ایسی بات کہہ دی جس سےپاکستانی غصے سے لال پیلے ہوگئے

متنازع بنگلہ دیشی رائٹرتسلیمہ نسرین نے پاکستان کے خلاف ایسی بات کہہ دی جس سےپاکستانی غصے سے لال پیلے ہوگئے

 پاکستان نئی امریکی انتظامیہ کیساتھ ملکر کام کرنا چاہتا ہے،وزیرخارجہ

پاکستان نئی امریکی انتظامیہ کیساتھ ملکر کام کرنا چاہتا ہے،وزیرخارجہ

 حکمران الٹے بھی لٹک جائیں مجھ پرکرپشن ثابت نہیں کرسکتے،شہبازشریف

حکمران الٹے بھی لٹک جائیں مجھ پرکرپشن ثابت نہیں کرسکتے،شہبازشریف

مانیٹری پالیسی کا اعلان 22جنوری کو ہوگا

مانیٹری پالیسی کا اعلان 22جنوری کو ہوگا

ملک پر مسلط نااہل ٹولے نے عوام کا جینا حرام کردیا،مریم اورنگزیب

ملک پر مسلط نااہل ٹولے نے عوام کا جینا حرام کردیا،مریم اورنگزیب

وزیراعظم اوربابراعوان کی ملاقات، سینیٹ و قومی اسمبلی کے اجلاس جمعہ کو بلانے پر اتفاق

وزیراعظم اوربابراعوان کی ملاقات، سینیٹ و قومی اسمبلی کے اجلاس جمعہ کو بلانے پر اتفاق