04:08 pm
سابق چیف اکانومسٹ ورلڈ بینک کی پاکستان کی کورونا وباء پر قابو پانے کی تعریف

سابق چیف اکانومسٹ ورلڈ بینک کی پاکستان کی کورونا وباء پر قابو پانے کی تعریف

04:08 pm

واشنگٹن: ہاورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر، سابق امریکی صدر بل کلنٹن اور اوباما کے سیکرٹری او ورلڈ بینک کے سابق چیف اکانومسٹ لیری سمرز نے کورونا وباء پر قابو پانے کیلئے پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی ہے، انہوں نے کہا کہ امریکا کورونا وباء پر قابو پانے میں ناکام ہوگیا ہے، اگر امریکا پاکستان کی طرح فوری وباء پر قابو پالیتا تو ہم بھی 10 ٹریلین ڈالرز بچا لیتے۔انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میں نے سی این این پر فرید زکریا کو بتایا کہ امریکا کورونا وباء پر قابو پانے میں غیریقینی طور پر ناکام ہوگیا ہے۔ اگرامریکا پاکستان کی طرح فوری وباء پر قابو پالیتا تو ہم بھی پڑوسیوں کی طرح 10 ٹریلین ڈالر ز بچالیتے۔
انہوں نے کہا کہ شرح سود بنیادی طور پر صفر ہے، ہمیں بتایا جاتا ہے کہ وباء سے نمٹنے کیلئے فنڈز دستیاب ہیں اوروباء پر قابو پانے اور معیشت کو آگے لے جانے کیلئے کچھ بھی اہم نہیں ہے۔ لیکن اس کے برعکس سب سے زیادہ خطرناک بات یہ ہے کہ بہت کم خرچ کیا جا رہا ہے۔ ہمیں بنیادی ڈھانچے کی تعمیرنو ، ریاست اور مقامی حکومتوں کو بےروزگار اور کم آمدنی والے خاندانوں کی مدد کرنے کیلئے سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔ لیکن امریکا کی اولین ترجیح نہیں ہے۔ امریکہ کو سب سے زیادہ ترجیح قابل قدر کارپوریشنوں کو قرض دینے پر ہونی چاہیے۔ اسی طرح امریکی حکومت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 30 ستمبر 2020 کو ختم ہونے والے مالی سال میں فیڈرل بجٹ کا خسارہ 3100 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا تھا، جو دوسری جنگِ عظیم کے بعد امریکی تاریخ کا سب سے زیادہ بجٹ خسارہ بھی ہے۔ امریکی معیشت کو دنیا بھر میں سب سے زیادہ خسارے والی معیشت بھی قرار دیا جاتا ہے۔ تاہم اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے امریکی معیشت کا خسارہ پہلے سے بھی کہیں زیادہ ہوگیا جس کے نتیجے میں امریکی معیشت مجموعی طور پر گزشتہ سال کے مقابلے میں 15.2 فیصد سکڑ چکی ہے۔ٹرمپ انتظامیہ نے اس سال فروری میں تخمینہ لگایا تھا کہ فیڈرل بجٹ کا خسارہ 984 ارب ڈالر رہے گا لیکن اندازوں کے مقابلے میں یہ خسارہ تین گنا سے بھی زیادہ ہو کر 3.1 ٹریلین ڈالر 3100ارب ڈالرپر پہنچ گیا۔ یہ 2008 کے عالمی معاشی بحران کے بعد 1.4 ٹریلین ڈالر خسارے کے دگنے سے بھی زیادہ ہے۔2019 تا 2020 کے مالی سال میں امریکی حکومت کی آمدن پچھلے سال کے مقابلے میں 1.2 فیصد کم ہو کر 3.42 ٹریلین ڈالر رہی جبکہ ٹرمپ انتظامیہ کے اخراجات 47.3 فیصد اضافے کے ساتھ 6.55 ٹریلین ڈالر رہے۔ان اخراجات کا بیشتر حصہ کانگریس کے منظور کردہ ہنگامی اقدامات کی مد میں صرف ہوا جو کورونا وبا سے پیدا ہونے والی صورتِ حال سے نمٹنے کیلئے کیے گئے تھے۔ بتاتے چلیں کہ امریکا میں کورونا وبا سے مارچ اور اپریل کے دو مہینوں میں تقریبا سوا دو کروڑ لوگ بے روزگار ہوئے تھے جن میں سے اب تک صرف ایک کروڑ لوگوں کا روزگار ہی بحال کیا جاسکا ہے۔ دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد چار کروڑ تک جا پہنچی ہے ، اس دوران مزید 6106 افراد ہلاک بھی ہوئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1109252 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز امریکا، بھارت اور برازیل میں ریکارڈ کیے گئے۔امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد چار کروڑتک جا پہنچی ،گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید چار لاکھ سے زائد افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ، اس دوران مزید 6106 افراد ہلاک بھی ہوئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1109252 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز امریکا، بھارت اور برازیل میں ریکارڈ کیے گئے۔ یورپ میں بھی کورونا وائرس کی دوسری لہر شدت اختیار کرتی جا رہی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں فرانس میں 25 اور برطانیہ میں 15 اور جرمنی میں ساڑھے سات ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ۔

تازہ ترین خبریں

کراچی سے ملتان سمگلنگ کی کوشش ناکام

کراچی سے ملتان سمگلنگ کی کوشش ناکام

 اسرائیل کو تسلیم کرنے کا بیانیہ ملک پر مسلط کرنےکی کوشش کی جارہی ہے، شاہد خاقان عباسی

اسرائیل کو تسلیم کرنے کا بیانیہ ملک پر مسلط کرنےکی کوشش کی جارہی ہے، شاہد خاقان عباسی

 پاکستان کا وفادار اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتا، نومنتخب امریکی صدرفلسطین اور کشمیریوں کیلئےکردار ادا کریں۔مولانا فضل الرحمان

 پاکستان کا وفادار اسرائیل کو تسلیم نہیں کرسکتا، نومنتخب امریکی صدرفلسطین اور کشمیریوں کیلئےکردار ادا کریں۔مولانا فضل الرحمان

غریب کیسے زندہ رہے؟ پٹرول مہنگے ہونےکے ایک ہی ہفتے بعد عوام کو ایک اورزوردار جھٹکا

غریب کیسے زندہ رہے؟ پٹرول مہنگے ہونےکے ایک ہی ہفتے بعد عوام کو ایک اورزوردار جھٹکا

پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیاگیا

پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیاگیا

حکومت کو پاور پلانٹ کو گیس سپلائی بند کرنےکا فیصلہ

حکومت کو پاور پلانٹ کو گیس سپلائی بند کرنےکا فیصلہ

این آر او لیگ روزانہ سرکس لگاتی ہے، مراد سعید

این آر او لیگ روزانہ سرکس لگاتی ہے، مراد سعید

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت 3اعشاریہ 8ریکارڈ 

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت 3اعشاریہ 8ریکارڈ 

براڈ شیٹ معاملہ: چئیرمین نیب قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے سامنے طلب

براڈ شیٹ معاملہ: چئیرمین نیب قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے سامنے طلب

بلوچستان کے تمام معاملات اسٹیبلشمنٹ چلارہی ہے، سردار اختر مینگل

بلوچستان کے تمام معاملات اسٹیبلشمنٹ چلارہی ہے، سردار اختر مینگل

کسی بھی جماعت کو ممنوعہ فنڈنگ کی وجہ سے تحلیل نہیں کیا جاسکتا ، فنڈنگ چاہے جہاں سے بھی ہو ۔ اعتزاز احسن

کسی بھی جماعت کو ممنوعہ فنڈنگ کی وجہ سے تحلیل نہیں کیا جاسکتا ، فنڈنگ چاہے جہاں سے بھی ہو ۔ اعتزاز احسن

بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

بختاور بھٹو زرداری کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی

پاکستان نے یاسین ملک کی قید کےخلاف اقوام متحدہ کوخط لکھ دیا

پاکستان نے یاسین ملک کی قید کےخلاف اقوام متحدہ کوخط لکھ دیا

 اپوزیشن کی بڑی جماعتیں غیر ملکی فنڈنگ لیتی رہی ہیں، فارن فنڈنگ پر اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینگے ۔ وزیراعظم عمران خان 

 اپوزیشن کی بڑی جماعتیں غیر ملکی فنڈنگ لیتی رہی ہیں، فارن فنڈنگ پر اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینگے ۔ وزیراعظم عمران خان