08:50 pm
اب وہ بات نہیں رہی : لندن میں تحریک انصاف کے ساتھ حیران کن  واردات ۔۔۔

اب وہ بات نہیں رہی : لندن میں تحریک انصاف کے ساتھ حیران کن واردات ۔۔۔

08:50 pm

لاہور (ویب ڈیسک) حکومت کی ناقص کارکردگی اور مہنگائی کے حوالے سے ہمارے پاس عوام کے سوالوں کا کوئی جواب نہیں، حکومت کے لیے ایک اور چیلنج لندن میں پیدا ہوا، پہلے پی ٹی آئی کے لوگ آسانی سے نواز شریف کی رہائش گاہ کے سامنے مظاہرے کر لیا کرتے بلکہ دھاوا بول دیا کرتے تھے، اس مرتبہ پاکستان سے ملنے والی ہدایات پر احتجاج کرنے گئے تو سامنے ن لیگ کے کارکنوں کو تیار پایا، یہ گیم بھی جم نہ سکی، ہفتہ کے دن وزیراعظم
نے ٹائیگر فورس سے جو ”جذباتی“ خطاب کیا اس میں اپوزیشن کے کئی الزامات کی تصدیق کر گئے، بہرحال اس موقع پر ان کی کیفیت اس لیے بھی غیر تھی کہ انہیں گوجرانوالہ جلسے میں اپوزیشن کی جانب سے کیے گئے اعتراضات کا بطور ترجمان بھی جواب دینا تھا، وہ کچھ زیادہ بولتے ہوئے کئی لوز بال کرا بیٹھے، اپوزیشن سے زیادہ عام لوگوں نے اس سے ”لطف“ اٹھایا، اتوار کو کراچی کا جلسہ توقع کے عین مطابق بہت بڑا اور شرکا پُرجوش تھے،

سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار اختر مینگل، جو پی ٹی آئی حکومت کے اتحادی رہ چکے ہیں، کھل کر گرجے۔ سابق وزیر اعلیٰ کے پی کے امیر حیدر ہوتی نے واضح کیا کہ اس اپوزیشن اتحاد کے بارے میں مخالفین کا پراپیگنڈہ آنے والے دنوں میں خاک میں مل جائے گا، محمود اچکزئی نے 1973 کے آئین کے ہر قیمت پر تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا، انہوں نے ججز بحالی تحریک کے دوران 12 مئی کے سانحہ کا بھی ذکر کیا، میزبان پیپلز پارٹی کی جانب سے جلسہ عام میں ویڈیو لنک کا بھی انتظام تھا، بعض لوگ امکان ظاہر کر رہے تھے کہ نواز شریف کا خطاب بھی ہو گا مگر ایسا نہیں ہوا، تجزیہ کاروں کا پہلے سے کہنا تھاکہ ضروری نہیں کہ نواز شریف ہر جلسہ سے خطاب کریں،

انہوں نے جو لائن دینا تھی دے ڈالی، آگے بھی جب ضرورت محسوس کی گئی تو ان کی تقریر کرا دی جائے گی، نواز شریف کے بیانیہ کو مریم نواز نے یہ کہہ آگے بڑھایا کہ ایک یا دو افراد ادارہ نہیں ہوتے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف نے اپنی تقریر میں اداروں اور کرداروں میں واضح لکیر کھینچ دی ہے، انہوں نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بڑوں کی لڑائی ہے، آپ کا تو کوئی ذکر بھی نہیں کر رہا، بلاول بھٹو نے تمام اداروں کو کھوکھلا کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ لڑائی ہم سب کو مل کر لڑنی ہے، قید کی وارننگز ہمیں فیصلہ کن لڑائی سے نہیں روک سکتیں، مولانا فضل الرحمن نے واضح کیا

کہ اس حکومت کو لانے والوں سے ان کی غلطی تسلیم کرا کے رہیں گے، انہوں نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے تاک تاک کر نشانے لگائے، پی ڈی ایم کے دوسرے جلسے کی کامیابی سے یقیناً متحدہ اپوزیشن اور انکے حامیوں کے حوصلے بلند ہونگے، حکومت کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں میں اختلافات کی خبریں پھیلانے کا تسلسل جاری تو رہے گا مگر مؤثر ثابت نہیں ہو گا، سیاسی محاذ آرائی اس موڑ پر آ چکی ہے کہ جہاں دھونس یا لالچ سے پارلیمانی جماعتوں میں نقب لگانا بھی بے سود ثابت ہو گا، تحریک آگے بڑھ رہی ہے، کسی کریک ڈاؤن کی صورت میں کشیدگی حد سے بڑھ سکتی ہے جس کا نقصان بہر طور برسراقتدار ٹولے کو ہی ہو گا،

2014 سے باقاعد ہ طور پر شروع ہونے والی اس لڑائی کی بنیادی وجہ سی پیک ہے، یہ کہا جاتا ہے اس وقت بھی پی ٹی آئی کی حکومت کو مقامی کے ساتھ عالمی اسٹیبلشمنٹ کی حمایت حاصل ہے،پی ڈی ایم کے زیرک لیڈر جانتے ہیں کہ احتجاجی مہم میں مزید شدت آتے ہی عالمی اسٹیبلشمنٹ غیر جانبدار ہو جائے گی، مقابلہ پھر مقامی قوتوں کے درمیان ہی رہ جائے گا، کراچی میں مریم نواز کا قافلہ ایک جلوس کی صورت میں ائر پورٹ سے مزار قائد پر لے جایا گیا، بڑی تعداد میں شرکا نے کیپٹن صفدر کے ساتھ ہم آواز ہو کر ووٹ کو عزت دو اور مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح زندہ باد کے نعرے لگائے، یاد رہے کہ پہلے فوجی آمر جنرل ایوب نے قائد اعظم کی عظیم ہمشیرہ کو

بھی غدار قرار دیا تھا، نعروں کے اس واقعہ کو ایشو بنا کر کیپٹن صفدر کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس سے یہ بھی اندازہ ہوتا ہے کہ صوبے میں بظاہر قائم سیاسی حکومت غیر سیاسی عناصر کے سامنے کس حد تک بے بس ہے۔ پی ٹی آئی کے حامیوں نے مخالفانہ نعرہ بازی کے لیے دنیا کے مقدس ترین مقامات کی حرمت کا خیال نہیں رکھا، اب مزار قائد پر ووٹ کو عزت دو کا نعرہ بھی برداشت نہیں کر پا رہے، بہر حال جس صوبے میں سپیکر کو گرفتار کر لیا جاتا ہو، وزیر اعلیٰ اور پارٹی سربراہ کو گرفتاری کی وارننگز مل رہی ہوں، وہاں کیپٹن صفدر کی گرفتاری حیرت انگیز نہیں، تاہم اس سے پیپلز پارٹی کو مزید واضح ہو جانا چاہیے کہ آنے والے دنوں میں

نرمی دکھانے کا کیا نتیجہ نکل سکتا ہے؟ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مسلم لیگ والوں کو بتایا کہ رینجرز فورس آئی جی کو صبح چار بجے انکی رہائش گاہ سے پکڑ کر سیکٹر کمانڈر کے دفتر لے گئی، جہاں ایڈیشنل آئی جی پہلے ہی سے موجود تھے، دونوں پر دباؤ ڈال کر کیپٹن صفدر کو ہوٹل سے گرفتار کرایا گیا، سو کھیل پوری رفتار سے شروع ہو گیا۔(تحریر:نویدچوہدری)

تازہ ترین خبریں

پاکستان کے اہم شہر میں رشتہ مانگنے پر لڑکی کے باپ اور بھائیوں نے نوجوان کیساتھ ایسا لرزہ خیز کام کر ڈالا کہ پاکستانی سناٹے میں آگئے

پاکستان کے اہم شہر میں رشتہ مانگنے پر لڑکی کے باپ اور بھائیوں نے نوجوان کیساتھ ایسا لرزہ خیز کام کر ڈالا کہ پاکستانی سناٹے میں آگئے

پاکستانی اب موٹر سائیکل لینے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں ، رجسٹریشن کا طریقہ کار تبدیل کر دیا گیا

پاکستانی اب موٹر سائیکل لینے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں ، رجسٹریشن کا طریقہ کار تبدیل کر دیا گیا

یہ پاکستانی خاتون یولیس یونیفارم میں کیا شرمناک حرکتیں کیا کرتی تھی کہ گرفتار کر لیا گیا؟ جانیں 

یہ پاکستانی خاتون یولیس یونیفارم میں کیا شرمناک حرکتیں کیا کرتی تھی کہ گرفتار کر لیا گیا؟ جانیں 

طلبہ و طالبات متوجہ ہوں ، امتحانات کی نئی تاریخ مقرر کردی گئی، جان لیں پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی 

طلبہ و طالبات متوجہ ہوں ، امتحانات کی نئی تاریخ مقرر کردی گئی، جان لیں پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی 

عمران خان جمہوریت ختم کرکے ملک میں صدارتی نظام مسلط کرنے کی کوشش کررہے ہیں، بڑا دعویٰ کر دیا گیا

عمران خان جمہوریت ختم کرکے ملک میں صدارتی نظام مسلط کرنے کی کوشش کررہے ہیں، بڑا دعویٰ کر دیا گیا

شرمناک الزام ، ن لیگی رہنما کے بھائی سمیت 16 افراد کیخلاف مقدمہ درج

شرمناک الزام ، ن لیگی رہنما کے بھائی سمیت 16 افراد کیخلاف مقدمہ درج

 پنجاب کا بجٹ عوامی امنگوں کی ترجمانی کرے گا اور اپوزیشن کیلئے بجلی کا جھٹکا ثابت ہوگا۔فردوس عاشق اعوان

پنجاب کا بجٹ عوامی امنگوں کی ترجمانی کرے گا اور اپوزیشن کیلئے بجلی کا جھٹکا ثابت ہوگا۔فردوس عاشق اعوان

 فی الوقت کسی بھی ملک کو آم بھیجنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ

فی الوقت کسی بھی ملک کو آم بھیجنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ

کینیڈا میں پاکستانی خاندان پر حملے کے خلاف سخت ایکشن لینا ہوگا۔ وزیراعظم عمران

کینیڈا میں پاکستانی خاندان پر حملے کے خلاف سخت ایکشن لینا ہوگا۔ وزیراعظم عمران

 اسلام آبادیونائیٹڈنےلاہورقلندرزکو28 رنزسےہرادیا

اسلام آبادیونائیٹڈنےلاہورقلندرزکو28 رنزسےہرادیا

سعوددی عرب کی طرف سے حج کے فیصلہ کی مکمل تائید کرتے ہیں، کورونا کی بدلتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے یہ مناسب اور درست فیصلہ ہے۔ طاہر اشرفی 

سعوددی عرب کی طرف سے حج کے فیصلہ کی مکمل تائید کرتے ہیں، کورونا کی بدلتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے یہ مناسب اور درست فیصلہ ہے۔ طاہر اشرفی 

وزیراعلیٰ پنجاب اور اسپیکر چودھری پرویزالہٰی کےدرمیان ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب اور اسپیکر چودھری پرویزالہٰی کےدرمیان ملاقات

تعلیمی شعبہ کو ریلیف دینے اورتعلیمی بجٹ جی ڈی پی کا کم از کم چار فیصد نہ کرنا ملک کے مستقبل سے کھلواڑ کے مترادف ہے۔ ملک ابرارحسین

تعلیمی شعبہ کو ریلیف دینے اورتعلیمی بجٹ جی ڈی پی کا کم از کم چار فیصد نہ کرنا ملک کے مستقبل سے کھلواڑ کے مترادف ہے۔ ملک ابرارحسین

جمعیت علماء اسلام نےسندھ نے پیپلزپارٹی کےخلاف تحریک شروع کرنےکا اعلان کر دیا۔

جمعیت علماء اسلام نےسندھ نے پیپلزپارٹی کےخلاف تحریک شروع کرنےکا اعلان کر دیا۔