03:27 pm
جرمن مادام تسائو میوزیم نے ٹرمپ کے الیکشن ہارجانے کی پیشگوئی کردی

جرمن مادام تسائو میوزیم نے ٹرمپ کے الیکشن ہارجانے کی پیشگوئی کردی

03:27 pm

برلن (مانیٹرنگ ڈیسک) جرمنی کےمادا م تسائو میوزیم نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی الیکشن 2020میں شکست کی پیشگوئی کرڈالی ہے۔میوزیم نے ٹرمپ کے مجسمےکو کچرے کا کنٹینر بنادیا اور ساتھ ہی ڈمپ ٹرمپ کا بینر بھی لگادیاہے۔ میوزیم کے اس اقدام کو اس بات سے تشبیہ دی جارہی ہے کہ شاید وہ اس بات کا اشارہ دے رہا ہے کہ 3 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست ہوجائے گی۔دوسری جانب ٹرمپ کے پیش رو باراک اوباما کا
مسجمہ پوری آب و تابکے ساتھ میوزیم کی زینت بنا ہوا ہے۔ یہ ایک علامتی عمل ہے۔خیال رہے کہ عوامی جائزہ پولز میں ڈونلڈ ٹرمپ اپنے حریف جو بائیڈن سے پیچھے ہیں۔