05:45 am
مزید چار سالوں کو خوفناک نہ بنائیں،جمائمہ گولڈا سمتھ

مزید چار سالوں کو خوفناک نہ بنائیں،جمائمہ گولڈا سمتھ

05:45 am

لندن (ویب ڈیسک )وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے امریکا میں ہونے والے انتخابات کے حوالے سے مداحوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ خوفناک کہانی کو دوبارہ نہ دہرائیں۔امریکی صدارتی امیدواروں کی حمایت اور مخالفت میں آنے والی آراء میں بھی تیزی آتی جا رہی ہے، جن میں سے زیادہ تر ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالفت میں ہی آ رہی ہیں، اب ڈونلڈ ٹرمپ کے مخالفین میں جمائما گولڈ اسمتھ کی صورت میں ایک اور اضافہ ہو گیا ہے۔
جمائما نے ہیلووین 2016 میں لندن میں ہونے والے یونیسیف کے سب سے بڑے فنڈ ریزنگ گالا ’یونیسیف ہیلووین بال‘ میں شرکت کی اور ماضی کی اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے منفرد انداز میں کچھ تصاویر بنوائیں۔4 سال قبل لی گئی تصاویر میں جمائما نے خود کو ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا کے رنگ میں رنگا ہوا تھا، انہی جیسا لباس، انہی جیسا میک اپ، انہی جیسا بالوں کا اسٹائل اور انہی جیسے عوارض اور ہونٹوں کی بناوٹ۔ وہ حلیے سے بالکل میلانیا لگ رہی تھیں۔